WifiHistoryView lists all wireless connections your PC made

WifiHistoryView Lists All Wireless Connections Your PC Made

آپ کا پی سی اب تک کس کس نیٹ ورک سے کنکٹ ہو چکا ہے؟

وائی فائی ہسٹری ویو کی مدد سے آپ ان تمام وائرلیس کنکشن کی تفصیل دیکھ سکتے ہیں، جن پر آپ کا پی سی ماضی میں کنکٹ ہو چکا ہو۔ یہ ایک پورٹیبل سافٹ وئیر ہے، یعنی اسے چلانے کے لیے انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں۔ مائیکروسافٹ ونڈوز میں بھی ان تمام  وائرلیس کنکشن کا ڈیٹا محفوظ ہوتا ہے جن پر آپ کا پی سی کنکٹ ہو چکا ہو۔

(جاری ہے)

آپ چاہیں تو ونڈوز میں خود بھی یہ معلومات دیکھ سکتے ہیں لیکن وائی فائی ہسٹری ویوتیزی سے تمام معلومات  آپ کو فراہم کرتا ہے۔

جسے آپ اپنی مرضی سے ترتیب دے سکتے ہیں۔اس سافٹ وئیر ایک ایک اور اچھا فیچر یہ بھی ہے کہ  آپ اس میں خود سے کسی دوسرے پی سی کی  ایونٹ فائل بھی اپ لوڈ کر کے تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ان تمام تفصیلات کو ایکسپورٹ بھی کر سکتے ہیں۔اس سافٹ وئیر کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2019-01-20

More Technology Articles