Wikipedia for Android now lets you see article previews without leaving the current page

Wikipedia For Android Now Lets You See Article Previews Without Leaving The Current Page

ویکیپیڈیا۔ اینڈریوڈ ایپلی کیشن کی نئی اپ ڈیٹس

ویکیپیڈیا نے اینڈریوڈ ایپلی کیشن کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔اب اس میں بہت سے نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔نئی ایپلی کیشن میں آرٹیکلز کو تلاش کرنا کافی آسان ہوگیا ہے۔سب سے اہم فیچر آرٹیکل پریویو کا ہے۔کسی بھی اندرونی ربط پر ٹیپ کرنے سے چھوٹی سی پاپ اپ ونڈو نمودار ہو جاتی ہے،اسے ڈریگ کر کےمکمل سکرین پر پھیلا یا جا سکتا ہے یا ہٹا کر واپس پہلا آرٹیکل پڑھا جا سکتا ہے۔


ایک اور اہم فیچر ٹیب براؤزنگ کا ہے۔ٹیب براؤنگ کے فیچر کی وجہ سے مختلف ٹیبز میں مختلف آرٹیکلز دیکھے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

سرچ کے دوران ظاہر ہونے والے نتائج پر ذرا دیر تک ٹیپ کرنے سے مضمون کو نئی ٹیب میں کھولنے کا آپشن ظاہر ہو جاتا ہے۔ اس کے بعد سرچ بار کے دائیں سائیڈ پر اوپن ونڈوز کا آئیکون بن جاتا ہے، جس پر ٹیپ کرنے سے ٹیبز میں کھلے تمام آرٹیکل دیکھے جا سکتے ہیں۔
ایپلی کیشن میں زبان کی تبدیلی سرچ بار کے دائیں جانب موجود آپشن کے آئیکون سے ہوتی ہے جبکہ مضمون کی ٹیبل آف کانٹینٹ کے لیے نیچے دائیں جانب آپشن کا آئیکون ہے۔
اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے اینڈریوڈ صارفین یہاں کلک کریں۔

Wikipedia for Android now lets you see article previews without leaving the current page
تاریخ اشاعت: 2015-09-11

More Technology Articles