Windows Operating System of 100 MB

Windows Operating System Of 100 MB

100 ایم بی کا ونڈوز آپریٹنگ سسٹم

’’ری ایکٹ او ایس‘‘ (ReactOS) اصل میں لینکس کی بہت ہی ہلکی پھلکی ڈسٹرو ہے۔ اسے خاص طور پر ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کی طرح بنایا گیا ہے۔ اس ڈسٹرو کی لائیو سی ڈی کو بغیر انسٹال کیے یا ایمرجنسی میں خراب کمپیوٹر پر کام کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
’’ری ایکٹ او ایس‘‘ ڈسٹروبالکل مفت دستیاب ہے اور اس کے لیے ونڈوز پروگرامز کی سپورٹ بھی موجود ہے۔

’’ری ایکٹ او ایس‘‘ کو ورچوئل مشین میں بھی انسٹال کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس ڈسٹرو کو صرف ونڈوز ہی نہیں بلکہ لینکس کے صارفین بھی باآسانی استعمال کر سکتے ہیں۔
ری ایکٹ او ایس لائیو سی ڈی اور بوٹ سی ڈی کی صورت میں دستیاب ہے۔ اگر آپ اسے انسٹال کیے بغیر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو لائیو سی ڈی کو ڈاؤن لوڈ کریں اور اگر آپ اسے انسٹال کرنا چاہتے ہیں تو بوٹ سی ڈی ڈاؤن لوڈ کریں۔ اس کی آئی ایس او فائل کا سائز 100 ایم بی سے بھی کم ہے۔
’’ری ایکٹ او ایس‘‘کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیےیہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-26

More Technology Articles