Wise Force Deleter: remove locked Windows files

Wise Force Deleter: Remove Locked Windows Files

وائز فورس ڈیلیٹر سے لاکڈ ونڈوز فائلز ڈیلیٹ کریں

اکثر ایسا  ہوتا ہے کہ آپ کوئی فائل ، جیسے کوئی تصویر یا ویڈیو فائل، ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں لیکن  آپریٹنگ سسٹم  آپ  کو خبردار کرتا ہے کہ  یہ فائل کسی دوسرے پروگرام کے استعمال میں ہے، اسے ڈیلیٹ کرنے کے لیے آپ پہلے پروگرام بند کریں۔ اس کے بعد آپ کو میڈیا پلیئر  یا کوئی دوسرا چلتا ہوا پروگرام بند کرنا پڑتا ہے، جس کے بعد اس فائل کو ڈیلیٹ کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

بعض دفعہ تو صارفین کو اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ کونسی سسٹم یوٹیلیٹی فائل کو چلا رہی ہے، جسے بند کر کے اسے ڈیلیٹ کیا جا سکے۔
وائز فورس ڈیلیٹر(Wise Force Deleter) ایک ایسا پروگرام ہے جو سسٹم کی لاکڈ ایسی ہی فائلوں کو ڈیلیٹ کرتا ہے۔یہ پروگرام آپریٹنگ سسٹم سے کھلی ہوئی فائلوں کا کنٹرول واپس حاصل کرلیتا ہے جس کے بعد صارفین ان فائلوں کو آسانی سے  ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔ اس پروگرام کو ڈاؤن لوڈ کرنے کےلیےیہاں کلک کریں۔



تاریخ اشاعت: 2018-10-30

More Technology Articles