9 features you probably didnt know exist in WhatsApp

9 Features You Probably Didnt Know Exist In WhatsApp

وٹس ایپ کے 9 فیچرز، جن سے شاید آپ لاعلم ہوں گے

فیس بک کی ملکیت میں آنے کے بعد وٹس ایپ کے صارفین کی تعداد تیزی سے بڑھی ہے۔ اس وقت وٹس ایپ کے ماہانہ متحرک صارفین کی تعداد 900 ملین سے زیادہ ہے(تفصیلات اس صفحے پر)
صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ وٹس ایپ کی خصوصیات ہے۔ مفت وٹس ایپ ان لمیٹڈ ڈیٹا بنڈل والے صارفین کے لیے ایک نعمت ہے۔اگرچہ وٹس ایپ ایک سادہ کی ایپلی کیشن ہے مگر اس کے بہت سے فیچر، بہت سے صارفین کی نظروں سے نہیں گذرے۔


ذیل میں وٹس ایپ کے 9 ایسے فیچرز دئیے جا رہے ہیں، جو تمام صارفین کو معلوم نہیں ہوتے۔ صارفین ان فیچرز کے بارے میں جان کر وٹس ایپ کو زیادہ کارآمد پائیں گے۔

1۔آپکا آپ کے دوستوں کے ساتھ کتنے پیغامات کاتبادلہ ہوا؟

یہ جاننے کے لیے کہ آپ نے اپنے دوستوں سے کتنے پیغامات کا تبادلہ کیا، وٹس ایپ میں سیٹنگ میں جائیں پھر اکاؤنٹس اور پھر Network Usage ۔

(جاری ہے)

آپ کے تمام دوستوں کے سامنے ایک نمبر لکھا ہوگا۔ یہ اصل میں پیغامات کی تعداد ہے ، جن کا تبادلہ آپ کے اور آپ کے دوستوں کے بیچ ہوا۔ اس پر کلک کرنےسے یہ بھی معلوم کیا جا سکتا ہے کہ کس نے کس کو کتنے پیغامات بھیجے۔

2۔گروپ چیٹ کو خاموش(Mute) کریں

گروپ نوٹیفیکیشن، خاص طور پر ایک بڑے گروپ کے نوٹیفیکیشنز کی بھرمار صارفین کے بلڈ پریشر میں ہی اضافہ کرتی ہے۔
گروپ چیٹ کے نوٹیفیکیشن کو خاموش کیا جا سکتا ہے۔
اس کے لیے جس گروپ کو خاموش کرنا ہو، اس میں جائیں۔ گروپ کےنام پر ٹیپ کریں اور Mute کا انتخاب کر لیں۔اس کے بعد نوٹیفیکیشن کو 8 گھنٹوں، 1 ہفتے یا 1 سال کے لیے Mute کیا جا سکتا ہے۔

3۔آخری بار نظر آنے کو غیر فعال کریں

Last Seen کا فیچر اس وقت غیر فعال کیا جاتا ہے جب آپ چاہتے ہوں کہ آپ کے دوست ، آپ کے وٹس ایپ پر آنے کے ٹائم کو نہ جا سکیں۔
اس فیچر کو غیر فعال کرنےکے لیے سیٹنگ میں جائیں، پھر اکاؤنٹ، پھر پرائیویسی اور پھر Last Seen ۔یہاں آپ انتخاب کر سکتے ہیں کہ کون آپ کی Last Seen جان سکے۔ اس فیچر کو ادھر سےہی غیر فعال کیا جا سکتا ہے مگر دھیان رہے ، فیچر کو غیر فعال کرنے بعد آپ بھی اپنے دوستوں کے Last Seen نہیں دیکھ سکیں گے۔

4۔فون تبدیل کرنے پر وٹس ایپ کا نمبر تبدیل کریں

اگر آپ نے اپنا نمبر تبدیل کر لیا ہے تو آپ اپنا وٹس ایپ نمبر بھی آسانی سے بدل سکتے ہیں۔
اس کےلیے سیٹنگ میں جائیں۔ پھر اکاؤنٹس پھر Change Number پر جا کر ہدایات پر عمل کریں۔

5۔پسند کے گروپ چیٹ نوٹیفیکیشن بنائیں

گروپ چیٹ کو Mute کرنے سے صارفین کو نوٹیفیکیشن نہیں ملتے جبکہ Custom Notification کی مدد سے ہر گروپ کے لیے الگ نوٹیفیکیشن بنایا جا سکتا ہے۔اس کے لیے Mute کی طرح گروپ کے نام پر ٹیپ کریں اور Custom Notifications کا انتخاب کریں۔
پسند کے نوٹیفیکیشن سے تمام گروپوں کے لیے الگ الگ آوازیں منتخب کی جا سکتی ہیں۔

6۔تصاویر کو کیمرہ رول میں محفوظ ہونے سے روکیں

کم سٹوریج کے حامل فونز کے لیے سٹوریج کافی قیمتی ہوتی ہے مگر وٹس ایپ کی تصاویر اس سٹوریج پر قبضہ کر سکتی ہیں۔وٹس ایپ کو سٹوریج پر قبضہ کرنے سے روکنے کےلیے ایپل کی سیٹنگ میں جائیں پھر پرائیویسی میں اور پھر فوٹوز پر ۔
اس کے بعد وٹس ایپ کو ان سلیکٹ کر دیں۔اب وٹس ایپ کیمرہ رول میں تصاویر محفوظ نہیں کرے گا۔تصاویر اس کے بعد بھی ڈاؤن لوڈ ہو سکیں گی۔

7۔آپ کا پیغام کب پڑھا گیا؟

یہ معلوم کرنے کے لیےپیغام کو منتخب کریں اور اسے ڈریگ کرتے ہوئے بائیں جانب لے جائیں۔ اس سے اسے بھیجنے اور پڑھنے جا نے کا وقت معلوم ہو جائے گا۔
گروپ چیٹ میں تو یہ بھی معلوم ہو جائے گا کہ کسے پیغام بھیجا گیا اور کس نے پڑھ لیا۔

ایک بات کا خیال رہے، اگر آپ نے سیٹنگ اس طرح کی ہوئی ہے کہ کوئی دوست آپ کے پیغام پڑھنے کو ٹائم معلوم نہ سکے تو اس سیٹنگ کی وجہ سے آپ بھی یہ معلوم نہیں کر سکیں گے کہ دوسروں نے کب آپ کا پیغام پڑھا۔

8۔Read Receipts بند کریں

آج کل دوسروں کے پیغامات پڑھنا اور پڑھ کر جواب نہ دینا ، آپ کے بارے برے تاثر کو جنم دیتا ہے۔تاہم وٹس ایپ کے ایک فیچر سے آپ کا دوست یہ معلوم ہی نہیں کر سکے گا کہ آپ نے پیغام پڑھ لیا ہے یا نہیں۔
اسکے لیے Read Receipts کو بند کرنا ہوگا۔
سب سے پہلے سیٹنگ میں جائیں۔ پھر اکاؤنٹس اور پھر پرائیویسی اس کے بعد Read Receipts کو سوئچ آف کر دیں۔ اس سے آپ کے دوستوں کو معلوم ہی نہ ہو سکے گا کہ آپ انہیں نظرانداز کر رہے ہیں۔

9۔وٹس ایپ استعمال کریں ، ویب پر

وٹس ایپ کو ویب سائٹ web.whatsapp.comسے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔یہ فیچر تما م بڑے براؤزرز میں دستیاب ہے۔اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے ویب سائٹ پر جائیں اور ویب سائٹ پر QR کوڈ کو وٹس ایپ کی مدد سے سکین کریں، جس کے بعد آپ ویب پر لاگ ان ہو کر نئی گفتگوشروع کرسکتے ہیں، گفتگو ختم کر سکتےہیں اور وہ تمام فیچرز استعمال کرسکتے ہیں، جو ایپلی کیشن کی مدد سے استعمال کیے جاتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-09-28

More Technology Articles