do not need of antivirus

Do Not Need Of Antivirus

کمپیوٹر کی دنیا کےسب سے بڑےجھوٹ بے نقاب۔ جھوٹ نمبر 4

اینٹی وائرس نصب نہ کرنے کی دو وجوہ جو ہمیں سننے کو ملتی ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ ’’میں تو میک/لینکس استعمال کرتا ہوں، میک /لینکس پر وائرسز نہیں آتے۔‘‘ اور دوسری ’’میں آن لائن کچھ ایسا کرتا ہی نہیں کہ وائرس آئے، نہ میں فضول ویب سائٹس دیکھتا ہوں اور نہ ہی ٹورینٹس یا گانوں کے لیے اسپیم ویب سائٹس پر جاتا ہوں تو مجھے وائرس کا کیا خطرہ۔

‘‘
یہ دونوں دلائل بالکل غلط ہیں، آپ کو ہر حال میں ایک اینٹی وائرس پروگرام کی ضرورت ہوتی ہے۔
پہلے بات کر لیتے ہیں میک صارفین کی تو ایسا بالکل بھی نہیں ہے کہ میک پر وائرسز حملہ نہیں کر سکتے۔ دراصل ایک وقت تھا جب میک سسٹم استعمال کرنے والے صارفین انتہائی کم تھےاور میک سسٹم کا وائرس کے خلاف مدافعتی نظام بھی تگڑا تھاجب کہ اس کے مقابلے میں ونڈوز صارفین کی انتہائی بڑی تعداد موجود ہے اور اسے استعمال کرنے والے ہر طرح کے لوگ موجود ہیں یعنی کمپیوٹر ماہرین سے لے کر مبتدی صارفین تک۔

(جاری ہے)

اس لیے وائرس بنانے والے ہیکرحضرات نے ونڈوز پر زیادہ توجہ دی تاکہ ان کی ’’مصنوعات‘‘ زیادہ لوگوں تک پہنچ سکیں۔ لیکن اب ایسا نہیں رہا، میک سسٹم بھی انتہائی تیزی سے عام ہوئے اور اب مارکیٹ میں میک کا بڑا حصہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہیکرز نے اس طرف بھی توجہ دینا شروع کر دی ہے اور اب میک سسٹم کے لیے بھی نت نئے وائرسز بہت تیزی سے بنائے جا رہے ہیں۔
یہی حال لینکس کا بھی ہے۔ جس طرح ونڈوز کو وائرس متاثر کرسکتے ہیں، اسی طرح لینکس کو بھی کرسکتے ہیں۔
اب بات کرتے ہیں دوسرے ’’محفوظ‘‘ صارفین کی تو آج کل وائرس سے محفوظ رہنا تقریباً ناممکن ہے۔ اس کی وجہ انٹرنیٹ اور ریمووایبل ڈرائیوز ہیں۔ آج کل انٹرنیٹ تقریباً ہر کمپیوٹر پر موجود ہے اور اس کے محفوظ استعمال کا تصور انتہائی مشکل ہے کیونکہ اگر انٹرنیٹ موجود ہے تو وائرسز آنے کا دروازہ ہمیشہ کھلا ہے۔
اس کے علاوہ ریمووایبل ڈرائیوز جیسے کہ یو ایس بی فلیش ڈرائیو اور اسمارٹ فونز سے بھی وائرس باآسانی سسٹم میں داخل ہو سکتے ہیں۔ اس لیے ہم کہہ سکتے ہیں اینٹی وائرس سمیت کوئی بھی چیز آپ کے کمپیوٹر کو سو فیصد محفوظ نہیں بنا سکتی البتہ اینٹی وائرس اس عمل میں مدد ضرور کر سکتے ہیں۔
بشکریہ:ماہنامہ کمپیوٹنگ

تاریخ اشاعت: 2016-10-21

More Technology Articles