Hands free danger

Hands Free Danger

ہینڈ فری کے خطرات

سمارٹ فونز نے ہماری زندگی کو بہت آسان بنا دیا ہے۔ اب تو یہ ناممکن لگتا ہے کہ کوئی چاہے چند لمحات کے لیے سہی، سمارٹ فون کا استعمال ترک کر دے۔
ہم میں سے بہت سے لوگ ، حفاظت کے لیے ، ڈرائیونگ کرتے ہوئے اپنے سمارٹ فون سائیڈ پر رکھ دیتے ہیں۔ کچھ لوگ ڈرائیونگ کرتے ہوئے بھی فون کال سننا چاہتے ہیں۔ ہینڈفری کے ہوتے ہوئے اب ایک ہی وقت میں ڈرائیونگ اور فون کال سننا کافی سہل ہو گیا ہے۔

تاہم ایک مطالعے کے مطابق ایسا کرنا درست نہیں۔ہینڈ فری کے استعمال کی وجہ سے آپ کی توجہ ڈرائیونگ پر نہیں رہتی۔
انگلینڈ کی یونیورسٹی آف سوسیکس کے ماہر نفسیات کی ایک ٹیم نے ایک مطالعہ کیا ہے۔اس مطالعے کا مقصد پتا لگانا تھا کہ ہیڈفری کے ساتھ فون کال سننے سے ڈرائیور کی کارکردگی پر کیا اثر پڑتا ہے اور اس کے ریسپانس ٹائم میں کتنی کمی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)


اس ٹیم نے اپنی تحقیق میں پتہ چلایا کہ دوران ڈرائیونگ ہینڈ فری کا استعمال جان لیوا ہو سکتا ہے۔ ٹیم کے مطابق اگر آپ کا دوست آپ کو ڈرائیونگ کے دوران فون کرے اور کسی گمشدہ چیز کا پوچھے تو آپ کے ذہن میں اس چیز کا تصور بن جاتا ہے،اس کے بعد آپ ذہن میں ہی سوچتے ہیں کہ آخری دفعہ آپ نے وہ چیز کہاں دیکھی تھی۔ ان سب چیزوں کا تصور کرتے ہوئے آپ کی توجہ سڑک پر اتنی نہیں ہوتی ، جتنی ایک نارمل شخص کی ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ایسا شخص جو ہینڈ فری پر بات چیت کر رہا ہو، سڑک پر ہونے والے کسی واقعے کی صورت میں عام حالات کے برعکس 1 سکینڈ تاخیر سے ردعمل دیتا ہے۔بظاہر تو یہ کچھ زیادہ وقت نہیں لگتا مگر 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ڈرائیونگ کے دوران آپ اتنے وقت میں 100فٹ کا فاصلہ طے کر لیتے ہیں۔حادثے کی صورت میں یہ ایک سیکنڈ ہی جان لیوا ہو سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-06-08

More Technology Articles