How to Delete Your Facebook Account

How To Delete Your Facebook Account

فیس بک اکاؤنٹ کو کیسے ڈیلیٹ کریں؟

فیس بک سے تنگ آنے پر اس سے جان چھڑانے کے دو طریقے ہیں۔ ایک تو آپ اپنا اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کر سکتے ہیں، جسے بعد میں کسی بھی وقت ری ایکٹیویٹ کیا جاسکتا ہے۔دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے اکاؤنٹ ہی کو ڈیلیٹ کردیں۔
اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کا آپشن سیٹنگ، سیکوریٹی کے صفحے پر سب سے نیچے ہوتا ہے۔ اس صفحے پر ڈائریکٹ رسائی کے لیے یہاں کلک کریں
فیس بک کی تو کوشش ہے کہ آپ کسی بھی طرح اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ نہ کریں۔

اس کے لیے یہ جذباتی بلیک میلنگ بھی کرنا ہے کہ فلاں دوست آپ کو مس کرے گا یا فلاں مس کرے گا۔ اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کرنے سے آپ ری ایکٹیویٹ کرنے تک فیس بک سے غائب ہوجاتے ہیں۔ دوست احباب آپ کو ڈھونڈ نہیں سکتے۔ فوٹو نہیں دیکھ سکتے۔

(جاری ہے)

اگر یوآرایل سے آپ کی پروفائل دیکھیں تو محسوس کریں کہ شاید آپ نے انہیں بلاک کر دیا۔ اکاؤنٹ ری ایکٹیویٹ کرنے پر سب کچھ پہلے جیسا ہو جاتاہے۔


اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کرنے کے بعدری ایکٹیویٹ نہیں کیا جا سکتا۔اگر آپ اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں تو پہلے اپنے ڈیٹا بشمول فوٹوزا ور ویڈیو زکی ایک کاپی ڈاؤن لوڈ کر لیں۔ڈیٹا کی کاپی سیٹنگ اور جنرل کے ٹیب میں موجود آپشن سے لی جا سکتی ہے۔
اس کے بعد اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کے لیے اس صفحے پر جا کر ڈیلیٹ مائی اکاؤنٹ پر کلک کریں دیں۔
فیس بک کی پالیسی کے مطابق اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد بھی آپ کا ڈیٹا کہیں پر موجود ہو سکتا ہے۔کسی دوست کی پوسٹ پر کمنٹ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد بھی موجود رہ سکتا ہے۔ کچھ تصاویر اور پوسٹیں ختم ہونے میں 90 دن کا ٹائم لگ سکتا ہے ۔
دوسرے فیس بک اکاؤنٹ جو فیس بک کی پالیسیوں کے خلاف چل رہے ہیں، ان کے رپورٹ کرنے کے لیے بھی فیس بک نے صفحے بنائے ہوئے ہیں۔
بیمار، اپاہج یاکسی وجہ سے اپنا اکاؤنٹ خود استعمال نہ کرنے والوں کے اکاؤنٹ کی رپورٹ اس صفحے پر کی جا سکتی ہے۔چھوٹے بچوں کے نام سے اکاؤنٹ بنا کر چلانے والوں کو اس صفحےپر رپورٹ کیا جا سکتا ہے(فیس بک کی پالیسی کے مطابق فیس بک استعمال کرنے کے لیے عمر کی کم سے کم حد 13 سال ہے)۔ایسے افراد جو وفات پا جائیں، ان کی اطلاع اس صفحے پر کی جا سکتی ہے، جس کے بعد اُن کا اکاؤنٹ یادگار قرار دے دیا جائے گا یا پھر اسے ختم بھی کرایا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-16

More Technology Articles