How to Disable Windows 10 Update
ونڈوز 10 میں ونڈوز اپ ڈیٹس کے فیچر کو بند کرنے کا آسان ترین طریقہ
ونڈوز 10 پرسنل کمپیوٹرز کیلئے سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا آپریٹنگ سسٹم ہے۔ ونڈوز 10کوجون 2015میں دنیا کی سب سے بڑی سافٹ وئیرز تیار کرنے والی کمپنی مائیکروسافٹ کی جانب سے لانچ کیا گیا تھا۔ 2015سے لے کر اب تک مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10میں کئی نمایاں تبدیلیاں کی ہیں جس کی بدولت اس کی کارگردگی میں واضح بہتری دیکھنے میں آئی۔ تاہم ونڈوز 10میں ونڈوز اپ ڈیٹس کا فیچر بیشتر صارفین سر درد ثابت ہوا ہے۔
کسی بھی کمپیوٹر کو محفوظ رکھنے کیلئے ونڈوز اپ ڈیٹس کا فیچر ہمیشہ enableہونا چاہیئے۔ تاہم چونکہ یہ فیچر بیک گراؤنڈ میں ہر وقت کام کر رہا ہوتا ہے اور انٹرنیٹ کی اسٹریم بھی کنزیوم کر رہا ہوتا ہے، اس لیے ایسے کمپیوٹرز جن کی ریم کم ہو اور پراسیسر کی رفتار کم ہو،ان کی کارگردگی پر واضح فرق پڑتا ہے اور وہ سست روی کا شکار ہو جاتے ہیں۔(جاری ہے)
ونڈوز 10سے قبل مائیکروسافٹ نے جتنے بھی ونڈوز کے ورژن متعارف کروائے، ان میں ونڈوز اپ ڈیٹس کے فیچر کو بند کرنے یا اس میں تبدیلیاں کرنے کیلئے آپشن کنٹرول پینل میں ہی موجود ہوتا تھا، جہاں سے صارفین باآسانی اپنی مطلوبہ سیٹنگ کر لیتے تھے۔
تاہم ونڈوز 10کے کنٹرول پینل میں ونڈوز اپ ڈیٹس کو بند کرنے یا اسے دوبارہ چالو کرنے کی کوئی آپشن نہیں دی گئی۔آج ہم صارفین کو ونڈوز 10میں ونڈوز اپ ڈیٹ کے فیچر کو بند کرنے یا اسے دوبارہ چالو کرنے کا آسان ترین طریقہ بتائیں گے۔ سب سے پہلے آپ اپنے کمپیوٹر کو آن کیجیے، پھرWindows Logo+R کو ایک ساتھ پریس کیجیے۔ اب آپ کے سامنے رن کمانڈ کا ایک باکس کھل جائے گا۔ یہاں آپ services.mscلکھ کر enterکر دیجیے۔اب آپ کے سامنے ونڈوز سروسز کی ایک ونڈو کھل جائے گی ۔ یہاں دائیں جانب ونڈوز کی تمام سروسز کی تفصیلات آپ کو نظر آجائیں گی۔ یہاں پر Wپریس کریں گے تو آپ کے سامنے ان سروس کی فہرست آجائے گی جن کا نام Wسے شروع ہوتا ہے۔ اس فہرست میں تھوڑا نیچے جائیں تو آپ کو Windows Updateکے نام سے ایک آپشن نظر آئے گی۔
اس آپشن کو ڈبل کلک کر کے کھول لیجیے۔ یہاں اب آپ کو اسٹارٹ اپ سٹیٹس کے نام سے ایک آپشن نظر آئے گی۔ اس آپشن کے آگےEnableیا Disabledلکھا ہوگا۔اگر سروس enabledہے اور آپ ونڈوز اپ ڈیٹس کو بند کرنا چاہتے ہیں تو اسے disabledکر دیجیے۔اور اگر ونڈوز اپ ڈیٹس بند ہیں اور آپ اسے دوبارہ چالو کرنا چاہتے ہیں تو disbaledکو ختم کرکے enabledکر دیجیے۔اس کے بعد اس آپشن کے بالکل نیچے سروس اسٹیٹس کی آپشن ہوگی، یہاں اگر سروس Startہے تو اسے Stopکر دیجیے۔اس کے بعد نیچے پہلے Applyپر کلک کیجیے اور پھر OKپر
لیجیے ونڈوز اپ ڈیٹس کا فیچر بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے بعد آپ اپنے کمپیوٹر کو ایک مرتبہ restartضرور کر لیں۔یہ بھی واضح رہے کہ یہ سب تبدیلیاں کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ونڈوز میں آپ جس اکاؤنٹ سے لاگ ان ہوئے ہیں، اس کے پاس Administrative Rightsضرور ہوں، بصورت دیگر آپ اوپر بیان کی گئی تبدیلیاں نہیں کر پائیں گے۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry