How to turn off this creepy Facebook feature

How To Turn Off This Creepy Facebook Feature

فیس بک کے خطرناک فیچر کو کیسے ڈس ایبل کریں؟

آپ کو اکثر فیس بک کی طرف سے نئے دوست بنانے کی تجاویز ملتی رہتی ہونگی۔فیس بک کی Suggested Friends کیٹگری میں آپ کو پرانے دوست، ہائی سکول میں ساتھ پڑھنے والےاور بہت سے انجان افراد نظر آتے ہونگے۔
ساتھ پڑھنے والوں اور جاننے والوں کے لیے فیس بک کی طرف سے فرینڈ شپ کی تجویز سمجھ میں آتی ہے مگر انجان افراد ،جس سے ہمارا کوئی کنکشن نہیں ہوتا، اُن کے لیے فرینڈ شپ کی تجویز آنا یقیناً کئی لوگوں کے لیے حیران کن ہوتا ہے۔


زیادہ حیران مت ہوں، اب اگر فیس بک آپ کو کسی انجان شخص کو دوست بنانے کی تجویز دے تو سمجھ جائیں کہ یہ انجان شخص آپ کے قرب وجوار میں موجود ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق فیس بک آپ کے فون کی لوکیشن کا ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے قرب و جوار میں موجود لوگوں کو بھی دوستی کے لیے تجویز کرتا ہے۔

(جاری ہے)


بظاہر تو یہ فیچر کافی اچھا نظر آتا ہے مگر اس کے بہت سے نقصان بھی ہو سکتے ہیں۔

جیسے اگر آپ سمجھ سکتے ہیں کہ فیس بک جس شخص کو دوست بنانے کے لیے کہہ رہا ہے ، وہ آپ کے قریب ہے تو اسی دوسرا شخص بھی جان سکتا ہے کہ آپ اس کے قریب ہیں۔
فیس بک نے اس حوالے سے فیوژن اور سی نیٹ کو پہلے بتایا کہ دوستوں کی تجاویز دیتے ہوئے لوکیشن ڈیٹا کا استعمال اُن بہت سے فیکٹرز میں سے ایک جو فیس بک استعمال کرتا ہے۔تاہم بعد میں فیس بک نے کہا کہ وہ دوستی کی تجاویز دینے کے لیے لوکیشن ڈیٹا استعمال نہیں کرتا ، اس کی بجائے فیس بک مشترکہ دوست،تعلیمی معلومات، ملازمت کی معلومات اور نیٹ ورک وغیرہ کی بنیاد پر دوستوں کی تجویز دیتا ہے۔

صارفین کے لیے بہتر یہی ہے وہ فیس بک ایپلی کیشن کو اپنی لوکیشن کا ڈیٹا شیئر کرنے سے روک دیں۔لوکیشن کا فیچر ڈس ایبل کر کے بھی دوستوں کی تجاویز تو آتی رہیں گی مگر وہ لوکیشن کی بنیاد پر نہیں ہونگی۔
اینڈروئیڈ 6.0 مارش میلو صارفین لوکیشن فیچر کو ڈس ایبل کرنے کے لیے سیٹنگ، ایپس، فیس بک، پرمیشنز، لوکیشن پر جا کر آف منتخب کر کے اس فیچر کو ڈس ایبل کر سکتے ہیں۔

اینڈروئیڈ کے پرانے ورژن کے صارفین کو فیس بک، گوگل کروم براؤزر میں استعمال کرنا چاہیے، اس سے نہ صرف یہ کہ اُن کا لوکیشن ڈیٹا شیئر نہیں ہوگا بلکہ اُن کی فون کی بیٹری بھی دیر تک چلے گی۔ فیس بک کو گوگل کروم میں استعمال کرنے کا ایک نقصان یہ ہوگا کہ صارفین میسجنگ کی سہولت استعمال نہیں کر سکیں گے۔
آئی او ایس صارفین لوکیشن فیچر کو ڈس ایبل کرنے کے لیے سیٹنگ پرٹیپ کریں، اس کے بعد پرائیویسی، لوکیشن سروسز اور پھر فیس بک پر ٹیپ کر دیں۔یہاں پر تین آپشنز نظر آئیں گے۔ اس میں سے Never کو ان چیک کر دیں۔

How to turn off this creepy Facebook feature
تاریخ اشاعت: 2016-06-28

More Technology Articles