iPhones have those unattractive lines on the back

IPhones Have Those Unattractive Lines On The Back

آئی فون کی بیک پر بھدی لائنوں کی وجوہات

ستمبر میں ایپل کی جانب سے آئی فون 6 ایس اور ایس 6 پلس متعارف کرائے تو دیکھنے والوں نے فوراً ہی نئے اور پرانے آئی فونز کے درمیان واضح فرق کو محسوس کر لیا۔نئے فون کی سکرین پچھلے فونز سے بڑی ہے اور نیا فون پچھلے ماڈلز سے زیادہ پتلا اور ہلکا ہے۔
زیادہ اہم تبدیلی یہ تھی کہ پہلے آئی فونزکی پچھلی طرف کے پینل سرامکس اور گلاس سے بنے تھےجبکہ نئے ماڈل کا کیس ایلومینیم سے بنا تھا جس پر پتلی سی پلاسٹک جیسی لائنیں تھی جو فون کے اوپر اور نیچے سے دونوں اطراف کو جاتی ہیں۔


گولڈ اور روز گولڈ آئی فون پر یہ لائنیں سفید رنگ کی تھیں اور سلور اور سپیس سلور پر گرے رنگ کی۔
اس ایک تبدیلی کے سامنے آنے کے بعد لوگوں میں اس حوالے چہ منگوئیاں شروع ہوگئیں۔مختلف ویب سائٹس پر مباحثے ہونے لگے کہ اگر سٹیو جابز زندہ ہوتا تو اس طرح کے فون کی اجازت دیتاہے۔

(جاری ہے)

ان سوالوں کے جواب کیا تھا؟ کوئی نہیں جانتا، کیونکہ ایپل نے ابھی تک فون پرموجود ان سفید لائنوں کے حوالے سے کسی کو کچھ نہیں بتایا۔

تاہم کمپنی پر گہری نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ لائنیں آئی فون کے سگنل یا اینٹینا کےلیے ہیں۔
اس بارے میں مزید معلومات کے لیے جیف سینڈر، ڈائریکٹر آف مارکیٹنگ، آئی فکس اٹ سے رابطہ کیا توانہوں نے ان سفید لائنوں حوالے بتایاکہ باہر کے کیس پر موجود سفید لائنیں سگنلز کے فون تک پہنچنے کاذریعہ ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ آئی فون 5اور 5ایس، آئی فون 4 اور 4 ایس کی بیک پر گلاس سیکشن بھی اسی مقصد کے لیے تھا۔
ایپل اگلے آئی فون کےڈیزائن میں اس طرح کی لائنیں شامل نہیں کرے گا۔اس سال کے شروع میں کمپنی نے حقوق ملکیت کی ایک درخواست دی تھی،جس کے مطابق موبائل کا مخلوط میٹریل ہی ریڈیو سگنلز کا ذریعہ ہوگا۔
آئی فکس اٹ کمپنی مختلف ڈیوائسسز کی چیر پھاڑ کرکے حقائق بتانے کے لیے بھی مشہور ہے۔کچھ دن پہلے آئی فکس اٹ نے بتایا تھا کہ آئی پیڈ منی 4 اصل میں آئی پیڈائیر 2 ہی ہے(تفصیلات اس صفحے پر

iPhones have those unattractive lines on the back
تاریخ اشاعت: 2015-10-25

More Technology Articles