Is mac better than pc

Is Mac Better Than Pc

کمپیوٹر کی دنیا کےسب سے بڑےجھوٹ بے نقاب۔ جھوٹ نمبر 6

ہمارے ہاں میک سسٹم کے بارے میں دو باتیں انتہائی مشہور ہیں۔ ایک تو یہ ہے کہ میک سسٹم، پی سی کے مقابلے میں بہت بہتر ہوتا ہے۔ دوسری بات اس کے بالکل مترادف ہے کہ میک ایک مہنگا اور بے کار کمپیوٹر ہے۔یہ دونوں باتیں ہی غلط ہیں۔ پی سی اور میک دونوں کی اپنی جگہ اہمیت و افادیت ہے۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ میک سسٹم بہت طاقت ور ہوتے ہیں تو پی سی بھی طاقت میں کم نہیں ہوتے۔

اس لیے ہم کہہ سکتے ہیں پی سی اور میک دراصل دونوں کمپیوٹر ہی ہیں، فرق صرف ان کے آپریٹنگ سسٹم کا ہے۔
جہاں تک بات ہے دونوں کی قیمتوں کی تو میک سسٹم ایپل کے نام نہاد ٹیکس کی زد میں ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں۔ میک جیسے ہارڈویئر رکھنے والے ونڈوز لیپ ٹاپ کی قیمت بھی میک جتنی ہی ہو گی۔

(جاری ہے)

مثال کے طور پر میک بک ایئر جیسا پتلا ونڈوز لیپ ٹاپ دیکھیں تو لینوو یوگا تھری پرو موجود ہے۔

دونوں کی قیمتوں کا موازنہ کریں تو پتا چلتا ہے کہ ان میں زیادہ فرق بھی نہیں ہے۔
اگر آپ ہماری بات سے اتفاق نہیں کرتے تو الگ الگ ہارڈویئر خرید کر میک سسٹم بنانے کا منصوبہ ترتیب دیں۔ اس کے لیے درکار تمام ہارڈویئر کی قیمتیں دیکھ کر کل رقم کا تخمینہ لگائیں۔ اب اس قیمت کا موازنہ ایپل کی طرف سے فراہم کردہ ڈیوائس کی قیمت سے کریں۔ آپ کو یہ دیکھ کر شدید حیرانی ہو گی کہ اس میں ایک بڑا فرق موجود ہے۔ ہمارے تجربے میں ہمیں 33 فیصد رقم کی بچت دکھائی دی۔
بشکریہ: ماہنامہ کمپیوٹنگ

تاریخ اشاعت: 2016-10-24

More Technology Articles