mobilink makes fun of other networks

Mobilink Makes Fun Of Other Networks

موبی لنک کی دوسرے نیٹ ورکس پر تنقید۔۔۔ مگر انتہائی مزاحیہ انداز میں

صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے مختلف موبائل کمپنیوں کے درمیان فون کالز کے حوالے سے نت نئے پیکجز متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہی ہے مگر اب اس مقابلے تھری جی پیکجز بھی شامل ہو گئے ہیں۔اب موبی لنک نے ٹیلی نار کے تھری جی پیکج کے جواب میں اپنا نیا پیکج متعارف کرایا ہے۔
ایک نئے ٹی وی اشتہار میں موبی لنک نے ٹیلی نار کو تکنیکی بنیادوں پر چت کیا ہے۔

اس ٹی وی اشتہار میں کہا گیا ہے کہ محدود رفتار کے ساتھ یہ ممکن ہی نہیں کہ صارفین تسلسل کے ساتھ کوئی ویڈیو دیکھ سکیں ۔ مزیدیہ بھی طنز کیا گیا کہ 5 میگا ہرٹز کی سروس ایسی عام سی ہے جیسے کوئی بچہ بار بار روئے اورچپ کر جائے، یعنی 5 میگا ہرٹر کی بینڈ وڈتھ ایسی سروس ہے کہ جس سے صارفین کی گردن اکڑ جائے۔
اس وقت مارکیٹ میں ٹیلی نار اور یوفون ہی اس سپیڈ پر اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں مگر اس ٹی اشتہار میں موبی لنک نے صرف ٹیلی نار پر طنز کیا گیا ہے، جس کا اندازہ اشتہار میں استعمال کیے گئے سرخ اور نیلے رنگوں سے ہوتا ہے۔

(جاری ہے)


10 میگا ہرٹز بینڈ وڈتھ کا مطلب سمارٹ فونز پر تسلسل کے ساتھ ویڈیوسٹریمنگ ہے، جیسا کہ اس ٹی وی اشتہار میں بھی دکھایا گیا ہے۔

اشتہار میں یہ بھی بتایا گیا کہ تمام دن کے لیے یہ سروس صرف 15 روپے میں دستیاب ہے۔موبی لنک کے صارفین اس سروس کے حصول کے لیے اپنے موبائل سے *117*1# ڈائل کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-06

More Technology Articles