On and off computer daily

On And Off Computer Daily

کمپیوٹر کی دنیا کےسب سے بڑےجھوٹ بے نقاب۔ جھوٹ نمبر 5

اکثر کہا جاتا ہے کہ کمپیوٹرکو باقاعدگی سے آن اور پھر آف کر دینا غلط ہے اور اس کا کمپیوٹر پر بُرا اثر پڑتا ہے۔ اگر کمپیوٹر دوبارہ استعمال کرنا ہو تو بہتر ہے اسے sleep موڈ میں جانے دیا جائے۔ یقین جانیں اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
جب کمپیوٹر sleep موڈ میں ہوتا ہے تو ظاہر ہے یہ فوراً جاگنے کے لیے تیار رہتا ہے اس لیے وہ بیٹری یا پاور کو استعمال میں رکھتا ہے چاہے کم مقدار میں ہی کیوں نہ ہو۔

(جاری ہے)

اس کے بجائے اگر اسے مکمل آف یعنی بند کر دیا جائے تو ہر طرح سے توانائی کی بچت ہو گی۔ اس کے علاوہ کمپیوٹر ہارڈویئر کی بھی ایک مقررہ زندگی ہوتی ہے اگر آپ اس کو اس کی طبعی زندگی مکمل کرنے دینا چاہتے ہیں تو اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کو ہر وقت آن مت رکھیں بلکہ جن اوقات میں اس کی ضرورت نہ ہو اسے بند کر دینا بہتر ہے۔یہ بات صرف توانائی کی بچت کا باعث نہیں بنتی بلکہ کمپیوٹر کو بھی صحت مند رکھتی ہے کیونکہ کمپیوٹر کا ری اسٹارٹ ہونا آپریٹنگ سسٹم کی کئی بیماریوں کا شافی علاج ہے۔
بشکریہ: ماہنامہ کمپیوٹنگ

تاریخ اشاعت: 2016-10-22

More Technology Articles