Revenge porn victims helpline launched in UK

Revenge Porn Victims Helpline Launched In UK

بلیک میلنگ کیلئے بنائی گئی تصاویر و ویڈیوز کیخلاف برطانیہ میں قائم ہوئی ایک نئی ہیلپ لائن

ریوینج پورن (Revenge porn) ایسی بہت ہی ذاتی تصاویر یا ویڈیوز ہوتی ہے جو سابقہ شوہر یا ساتھی بدلہ لینے یا بلیک میل کرنے کی غرض سے انٹرنیٹ پر ڈال دیتے ہیں۔ انٹرنیٹ پرسینکڑوں کی تعداد میں ریوینج پورن ویب سائٹس موجود ہے۔ بہت سے مغربی ممالک ریوینج پورن کےحوالے سے قانون سازی کر رہےہیں۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں کسی کی اجازت کے بغیر ذاتی تصویر یا ویڈیو شئیر کرنے پر دوسال تک قید کی سزا ہو گی جبکہ پچھلے ہفتے کیلفورنیا میں ریوینج پورن ویب سائٹ چلانے والے ایک شخص کو تاوان سمیت 27 جرائم میں 20 سال قید کی سزا ہوئی ہے۔


برطانیہ میں ساؤتھ ویسٹ گرڈ فار لرنگ South West Grid for Learning تنظیم نے پولیس کے ساتھ مل کر ریوینج پورن کا شکار ہونے والوں لیے ایک نئی ہیلپ لائن شروع کی گئی ہے۔ اس ہیلپ لائن کی مدد سے ریوینج پورن کا شکار ہونے والوں کو اُن کا نام ظاہر کیے بغیر مفت قانونی مددفراہم کی جائے گی۔

اس ہیلپ لائن کا فون نمبر 0845 6000 459 ہے جبکہ ویب سائٹ revengepornhelpline.org.uk ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-09

More Technology Articles