some information on dual camera

Some Information On Dual Camera

ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ سمارٹ فونز کے بارے میں چند معلومات

آج کل کے جدید سمارٹ فونز نے پوائنٹ اینڈ شوٹ کیمروں کی جگہ لے لی ہے۔ سمارٹ فون بنانے والی کمپنیوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وزن اور موٹائی کم سے کم رکھتے ہوئے سمارٹ فون میں بہترین کیمرے شامل کیے جائیں۔بہترین کیمروں کے بعد اب ڈیوائسز میں ایک سے زیادہ کیمرے شامل کیے جا رہے ہیں۔

ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ کیا ہے؟
سمارٹ فون کی بیک سائیڈ میں ایک چھوٹا سا کیمرہ ماڈیول ہوتا ہے۔

اسی ماڈیول میں کمپنی کو کیمرہ کے لیے کئی چیزیں جیسے امیج سنسر اور آپٹیکل امیج سٹیبلائزیشن کے لیے موٹریں شامل کرنا پڑتی ہیں۔
ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ میں ایک کی بجائے اب دو رئیر کیمرہ لینز ہوتے ہیں۔ ان لینز کو ایک ساتھ دائیں بائیں یا اوپر نیچے لگایا جاتا ہے۔ یہ دونوں الگ الگ آزادانہ کام کرتے ہیں ، لیکن ایک ساتھ تصویر لیتے ہوئے ان میں سے ایک پرائمری کیمرہ کے طور پر کام کرتا ہے اور دوسرا سیکنڈری کیمرہ کے طور پر۔

(جاری ہے)

سیکنڈری کیمرہ کا کام روشنی ، ڈیپتھ اور فیلڈ اور بلر وغیرہ پر کام کرتا ہے ، سیکنڈری کیمرے سے حاصل کی گئی معلومات کی وجہ سے تصاویر کی کوالٹی کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔

سب سے پہلا ڈوئل کیمرہ سمارٹ فون کب لانچ ہوا؟
ڈوئل کیمرہ سمارٹ فون سب سے پہلے 2011 میں آیاتھا۔یہ HTC EVO 3D تھا۔اس میں تھری ڈی تصاویر کے لیے ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ شامل کیا گیا تھا۔
اس وقت ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ اتنا زیادہ کامیاب نہیں ہوا۔ 2014 میں HTC One M8 بھی ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ کے ساتھ متعارف کرایا گیا۔2016 میں ڈوئل کیمروں نے جگہ کی کمی کو دور کرتے ہوئے شاندار نتائج دینا شروع کر دئیے۔

ڈوئل کیمرہ سیٹ کا فائدہ کیا ہے؟
ڈوئل کیمرےسیٹ اپ میں سیکنڈری کیمرے میں سیکنڈری کیمرے کو تصویر کی زیادہ تفصیلات حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
ڈیپتھ آف فیلڈ کی وجہ سے تمام چیزوں کو الگ الگ نمایاں کیا جا سکتا ہےاور اسی وجہ سے ڈوئل کیمرے سیٹ اپ کی تصاویر بہت زیادہ شارپ ہوتی ہے۔ ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ سے کئی گنا آپٹیکل زوم اضافہ کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

ڈوئل کیمروں پر تصویر کی کوالٹی کا معیار کئی باتوں پر منحصر ہے
ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ سے تصویر کی کوالٹی کے نتائج تو بہتر آتے ہی ہیں مگر اچھی تصویر کے لیے سنسر سائز، پکسلز سائز، اپرچر اور پوسٹ پروسیسنگ بھی بہت اہم ہیں۔

سام سنگ گلیکسی ایس 7 / ایس 7 ایج ، گوگل پکسلز، ون پلس تھری، ایل جی جی 5 اور ایچ ٹی سی 10 سمارٹ فونز دوسرے ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ فون کے مقابلے میں کم روشنی میں بھی زیادہ بہتر تصاویر لیتے ہیں۔
وقت کے ساتھ ساتھ ڈؤئل کیمرہ سیٹ اپ والے سمارٹ فونز کی قیمت کم ہوتی جا رہی ہے۔ بڑی کمپنیوں کے علاوہ دوسری بہت سی کمپنیاں بھی اب ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ رکھنےو الے سمارٹ فون متعارف کرا رہی ہیں۔ امید ہے کہ 2017 میں آنے والے اکثر سمارٹ فون ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ کے حامل ہونگے، جن کی تصاویر کی کوالٹی پہلے سے بھی بہتر ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-30

More Technology Articles