This is why its always 9 41 in Apple product photos

This Is Why Its Always 9 41 In Apple Product Photos

ایپل مصنوعات کی تصاویر میں وقت 9 بجکر 41 منٹ ہی کیوں ہوتا ہے؟

ایپل کے آئی فونز اور آئی پیڈز کی تصاویر دیکھیں تو سب میں وقت 9:41ہی ہوتا ہے۔ ہمیشہ سے ایسا ہی نہیں تھا۔ اس سے پہلے یہ وقت 9:42ہوتا تھا۔ اصل میں سٹیو جابز نے جب 2007 میں پہلا آئی فون متعارف کرایا تو اس وقت 9:42ہوئے تھے۔ اس کے بعد فون کی تمام تصاویر میں یہی وقت دکھایا جانے لگا۔ تاہم 2010 میں جب سٹیو جابز نے آئی پیڈ متعارف کرایا تو اس وقت 9:41 منٹ ہوئے تھے۔

اسی وجہ سے بعد کی تمام تصاویر پر یہی وقت دکھایا جانے لگا۔
ایپل واچز کو دیکھیں تو اس کی کہانی ذرا مختلف ہے۔

(جاری ہے)

گھڑیاں بنانے والی تمام کمپنیاں گھڑیوں کی تصاویر میں 10 بجکر 10 منٹ کا وقت ظاہر کرتی ہیں۔ اس کی وجہ بڑی سادہ سی ہے۔ سوئیوں کو اس وقت پر دکھانے سے 12 کے عدد کے نیچے لکھا ہوا کمپنی کا لوگو نظروں کے سامنے رہتا ہے۔
تاہم ایپل کی گھڑیوں کی تصاویر میں وقت، دوسروں کے برعکس 10 بجکر 9 منٹ دکھایا جاتا ہے۔ اس کی وجہ کوئی نہیں جانتا ۔ لیکن اس حوالے سے دو نظریات کافی مشہور ہیں۔
ایک نظریہ تو یہ ہے کہ ایپل خود کو دوسروں سے ایک منٹ پہلے ظاہر کرنا چاہتا ہے۔ دوسری وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ 10بجکر 9 منٹ پر سوئیاں 10 بجکر 10 منٹ کی نسبت زیادہ متوازن ہوتی ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-10-10

More Technology Articles