What is GDPR
جی ڈی پی آر کیا ہے؟
آپ نے غور کیا ہوگا کہ آج کل آپ کو فیس بک، ٹوئٹر، وینمو ، سپاٹیفائی اوردیگر بہت سی ویب سائٹس سے پرائیویسی پالیسی کے حوالے سے بے شمار ای میلز موصول ہو رہی ہیں ۔ان تمام کمپنیوں نے اپنی پرائیویسی پالیسی اپ ڈیٹ کی ہے۔ امید ہے کہ آپ نے ایک دو پڑھ کر باقی کسی بھی ای میل پر نظر نہیں ڈالی ہوگی۔
ای میلز کی بھرمار سے آپ کو لگ رہا ہوگا کہ تمام کمپنیوں نے ایکا کر کے ایک ساتھ ہی پرائیویسی پالیسی تبدیل کی ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔
(جاری ہے)
اکثر صارفین اس کے لیے تیار نہیں تھے، اس لیے بہت سے لوگوں کو یہ بھی نہیں معلوم کہ جی ڈی پی آر اصل میں کیا ہے؟ اس وقت اگر کوئی جی ڈی پی آر کو نہیں سمجھتا تو اس میں کوئی ایسی بڑی بات نہیں ہے۔
آئیے آپ کو آسان الفاظ میں اس کے بارے میں بتاتے ہیں۔بنیادی طور پر جی ڈی پی آر نئے قوانین کا مجموعہ ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ کمپنیاں صارفین کے ڈیٹا سے کیسے کام لیں گی۔ یہ قوانین خاص طور پر ٹیکنالوجی کمپنیوں کو مد نظر رکھ کر بنائے گئے ہیں۔ یہ قوانین یورپی یونین اور یورپی اکنامک ایریا کے رہنے والوں کے ڈیٹا پروٹیکشن کےلیے بنایا گیا ہے۔
اگر آپ یورپی یونین میں نہیں رہتے تب بھی کمپنیاں ہر کسی کے لیے اپنی پالیسیاں اپ گریڈ کر رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کو پاکستان میں بھی اپنے ان باکس میں ای میلز کے انبار نظر آ رہے ہیں ۔ جی ڈی پی آر میں بڑا فرق یہ ہے کہ اس میں صارف کی اجازت کو پچھلی ریگولیشن سے زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔اس لیے اب کمپنیاں صارفین کو اچھی طرح سمجھا کر ڈیٹا کے حوالے سے اُن کی اجازت لیں گی۔ اس کا مطلب ہے کہ اب صارفین کو پہلے سے زیادہ بار نیکسٹ یا پروسیڈ(Proceed) باکسز نظر آئیں گے ۔زیادہ شفافیت کےلیے ان باکس میں درج ٹیکسٹ کو آسان اور وضاحت سے لکھا جائےگا۔مثال کے طور پر صارف کو بتایا جائے گا کہ نیکسٹ یا پروسیڈ کے بٹن پر کلک کرنے سے یہ پیج آپ کی لوکیشن ٹریک کر سکے گا۔ سب سے اہم تبدیلی کمپنیوں کے پس منظر میں ڈیٹا شیئرنگ کے حوالے سے ہیں۔ پہلے اگر ایک صارف ایک ویب پیج کو وزٹ کرتا تھا تو اس کا ڈیٹا درجنوں کمپنیوں کے ڈیٹا بیس میں شامل ہو جاتا تھا۔ مثال کے طور پر ایک صارفین ایک ویب پیج وزٹ کرتا تو اس کا ڈیٹا لاگ ان کے لیے الگ، شماریاتی تجزیے کے لیے الگ اور اشتہارات کے لیے الگ کمپنی کے پاس ریکارڈ ہوتا۔لیکن جی ڈی پی آر کے تحت اگر کوئی دوسری کمپنی ڈیٹا حاصل کرے گی تو اسے بتانا پڑے گا کہ اسے کس کام کے لیے ڈیٹا کی ضرورت ہے اور وہ ڈیٹا کا کیا کر رہے ہیں؟ اس لیے اب کمپنیاں خواہ مخواہ دوسروں کے ساتھ ڈیٹا شیئر نہیں کر سکیں گی۔
ایک اور زبردست چیز یہ ہے کہ اب یورپی یونین کے رہنے والے کمپنیوں سے اپنے ڈیٹا کی درخواست کر کے مخصوص معلومات ڈیلیٹ کرنے یا غلطی کی صورت میں درست کرنے کا کہہ سکتے ہیں۔ جب صارفین کمپنی کو اپنے ڈیٹا کی درخواست کریں گے تو کمپنیوں کے پاس انہیں جواب دینےکے لیے 30 دن ہونگے ورنہ کمپنیوں کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑےگا۔ فیس بک اور گوگل جیسی بڑی کمپنیاں اس جرمانے سے ہی کافی خوفزدہ ہیں۔ اگر کبھی معلوم ہوا کہ کوئی کمپنی جی ڈی پی آر کی خلاف ورزی کر رہی ہے تو ریگولیٹر کمپنیوں کو اُن کی عالمی آمدن کا 4 فیصد تک جرمانہ عائد کر سکتے ہیں۔یوں سمجھ لیں کہ اگر ایمزون جی ڈی پی آر کی خلاف ورزی کرتی ہے تو اسے 7 ارب ڈالر تک جرمانہ کیا جا سکے گا۔ سخت قوانین اور قوانین پر عمل درآمد کے باعث کمپنیوں کے لیے اس جرمانے سے بچنے کا کوئی حتمی راستہ نہیں ہے۔
خیال ہے کہ یورپی یونین کے ریگولیٹر 25 مئی کی ڈیڈ لائن کے بعد بھی رہنمائی کے لیے کچھ چھوٹ دیں گے لیکن کچھ وقت بعد ہی اس حوالے سے سختی بھی شروع ہوجائے گی۔
اس وقت اگر دیکھا جائے تو جی ڈی پی آر نے پوری دنیا میں ڈیٹا کو کام میں لانے کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں، جس سے انٹرنیٹ زیادہ محفوظ ہو جائےگا۔ یورپی یونین کے بعد دنیا کے دوسرے ممالک بھی اسی طرح کے قوانین لاگو کر سکتے ہیں۔ جی ڈی پی آر سے ایک بات تو واضح ہو گئی ہے کہ حکومت اگر چاہے تو صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ بنا سکتی ہے۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry