What is the purpose of run as administrator in windows
ونڈوز میں Run As Administrator کا مقصد کیا ہے؟
سوال: ونڈوز سیون میں اکثر جب کسی ایگزی کیوٹ ایبل فائل پر رائٹ کلک کرتے ہیں تو Run As Administrator لکھا نظر آتا ہے، چاہے آپ ایڈمنسٹریٹر اکاؤنٹ سے ہی کیوں لاگ ان نہ ہوں۔ اس فنکشن کا مقصد کیا ہے؟
اس فنکشن کو سمجھنے کے لئے پہلے آپ کو ونڈوز میں یوزر اکاؤنٹس کے کام کرنے کے طریقے کو سمجھنا ہوگا۔ جب آپ ونڈوز پر کسی یوزر نیم اور پاس ورڈ کے ذریعے لاگ ان ہوتے ہیں تو ونڈوز ایک منفرد ٹوکن (Access Token) بنا کر اس سیشن (Session)کے لئے مخصوص کردیتی ہے۔
(جاری ہے)
ونڈوز کے پرانے ورژنز میں یہ مسئلہ تھا کہ جب آپ ایڈمنسٹریٹر اکاؤنٹ سے لاگ ان ہوتے تھے تو ہر پروگرام ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات رکھتے ہوئے چلتا تھا۔ یوں عام ٹیکسٹ ایڈیٹر، ای میل ریڈر جنہیں ایڈمنسٹریٹر کے حقوق کی ضرورت نہیں ہوتی، بھی ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے ونڈوز پر چلتے تھے۔ درجنوں ایپلی کیشنز کا بیک وقت ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات رکھتے ہوئے چلنا ایک بڑا خطرہ تھا۔ اس سے وائرس ذدہ پروگرامز بڑی آسانی سے ونڈوز کو شدید نقصان پہنچانے کے قابل تھے۔
اس صورت حال سے نمٹنے کے لئے مائیکروسافٹ نے ونڈوز وستا میں User Account Control کا فیچر متعارف کروایا۔ اس کی وجہ سے اب ایڈمنسٹریٹر جب لاگ ہوتا تو اس کے لئے ایک نہیں بلکہ دو ایکسس ٹوکن بنائے جاتے۔ ایک ایکسس ٹوکن جسے اسٹینڈرڈ ٹوکن کہا جاتا ہے، کے پاس ایڈمنسٹریٹر کے علاوہ تمام گروپس (مثلاً پاور یوزر، یوزر وغیرہ) کے اختیارات ہوتے ہیں جبکہ دوسرے ایکسس ٹوکن (elevated) پاس ایڈمنسٹریٹر سمیت تمام گروپس کے اختیارات ہوتے ہیں۔ عام استعمال مثلاً ویب براؤزنگ کے دوران اسٹینڈرڈ ایکسس ٹوکن استعمال کیا جاتا ہے۔ اس ٹوکن کے تحت جب کوئی ایسا کام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے جو کہ ایڈمنسٹریٹر کو ہی کرنا چاہئے (مثلاً رجسٹری میں تبدیلی) تو ونڈوز فوراً اس سے انکار کردیتی ہے۔
Run As Administrator کا آپشن رائٹ کلک مینو میں اسی لئے موجود ہوتا ہے کہ اگر کسی پروگرام کو ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات دیتے ہوئے چلانا ہو تو، چلایا جاسکے۔ ایسی صورت میں ونڈوز اُس پروگرام کو elevated ایکسس ٹوکن کے تحت چلاتی ہے جس کے پاس ایڈمنسٹریٹر کے تمام اختیارات موجود ہوتے ہیں۔ یوں پروگرام بغیر کوئی ایرر دیئے بہ آسانی چلتا ہے اور ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات کا استعمال کرتا ہے۔
یہ میکانزم مائیکروسافٹ ونڈوز کے ڈیزائن میں کی جانے والی ایک اہم تبدیلی تھی۔ اس سے نہ صرف وائرس اور خطرناک سافٹ ویئر سے ونڈوز کو بچانے میں مدد ملی بلکہ ونڈوز بھی زیادہ مستحکم ہوئی۔ اگرچہ یوزر اکاؤنٹ کنٹرول صارفین کو تھوڑا پریشان ضرور کرتا ہے لیکن ونڈوز کی حفاظت کے پیش نظر مشورہ دیا جاتا ہے کہ ونڈوز کو خطرناک سافٹ ویئر سے بچانے کے لئے UAC کو غیر فعال نہ کیا جائے۔ تاہم اگر اسے غیر فعال کرنا ضروری ہو تو یہ کام RUN میں msconfig لکھ کر اینٹر کرنے اور کھلنے والی ونڈو میں Tools کے ٹیب کے تحت موجود Disable UAC کی مدد سے کیا جاسکتا ہے۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry