Why is Google making human skin

Why Is Google Making Human Skin

گوگل ایکس لیب کی انتہائی حیرت انگیز تحقیق

گوگل ایکس لیب میں گوگل کے درجنوں پراجیکٹ پر کام جاری رہتا ہے۔اس وقت گوگل ایک سو سے زائدڈاکٹروں کی مدد سے طب کے شعبے میں تحقیق میں مصروف ہے۔گوگل ایکس لیب میں انسانی جلد اور کیمیائی اجزا کو ملا کر ایسا دستانہ بنایا جا رہا ہے جو جو خون میں موجود کینسر کے ذرات کی شناخت کر سکے گا۔
اس کے لیےمریض کو ایک ماہ میں دو دفعہ ایک گولی کھانی ہو گی۔

ان گولیوں میں بہت ہی چھوٹےمخصوص ذرات (نینو پارٹیکل) ہوتےہیں۔

(جاری ہے)

ان گولیوں کے ذرات خون میں موجود کینسر کے ذرات کو اپنے ساتھ چمٹا لیتے ہیں۔پھر ان ذرات کو ایک مخصوص میگنیٹ(مقناطیس) کی مدد سے بازو میں جمع کیا جا سکتا ہے۔ایک جگہ جمع کرنے کے بعد ان کا تجزیہ کیا جا سکے گا۔
اس وقت تو گوگل انسانی جلد اور کیمیائی اجزا سے بنے دستانوں پر یہ تحقیق کر رہا ہے کہ انسانی کھال سے گذر کر روشنی کس طرح کینسر کے ذرات کو شناخت کرے گی۔ یہ منصوبہ تحقیق کے مراحل میں ہے، اس کے مکمل ہونے کے بعد اسے کینسر کےعلاوہ دیگر بیماریوں میں بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-02

More Technology Articles