Your computer could be mining cryptocurrency now
کہیں آپ کا کمپیوٹر ہیکروں کے لیے کرپٹو کرنسی مائننگ تو نہیں کررہا؟
اہم سوال یہ ہے کہ اب آپ کو کیسے پتا چلے گا کہ آپ کا کمپیوٹر کرپٹو جیکنگ کا شکار ہو چکا ہے؟
کرپٹو جیکنگ کی اہم علامات میں سے کمپیوٹر کا گرم ہونا، زیادہ آواز پیدا کرنا اور سست ہونا شامل ہیں۔
کرپٹو جیکنگ معلوم کرنے کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ ونڈوز مین ٹاسک منیجر سے اور میک میں ایکٹیویٹی مانیٹر سے سی پی یو کا استعمال دیکھیں۔
(جاری ہے)
یہ دیکھنے سے پہلے کوشش کریں کہ آپ کا سسٹم آپ کے علم کی حد تک زیادہ استعمال نہ ہو رہا ہو۔
اس کے بعد جب آپ ٹاسک منیجر میں سی پی یو بہت زیادہ استعمال ہوتا دیکھیں تو سمجھ جائیں کہ آپ کرپٹو جیکنگ شکار ہو چکے ہیں۔ یاد رہے کہ بیس سے پچیس فیصد تک سی پی یو کا استعمال عام روٹین کی بات ہے۔اس وقت بہت سی ویب سائٹس بھی اپنے سورس کوڈ میں کرپٹومائنگ کا سکرپٹ چھپا دیتی ہیں، ایسے میں جب آپ ایسی ویب سائٹس کا وزٹ کرتے ہیں تو براؤزر آپ کے سسٹم ریسورسز استعمال کر کے کرپٹو مائننگ کرتا رہتا ہےاور آپ کو سلو براؤزنگ کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
کرپٹو جیکنگ کا پتا لگانے کے لیے اوپیرا نے ایک ٹیسٹ ٹول بھی بنایا ہے۔ آپ یہاں کلک کرکے اپنے براؤزر کو چیک کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی ہم کرپٹو جیکنگ سے بچنے کے لیے بہت کچھ کر سکتے ہیں۔
کرپٹو جیکنگ کی بہت سی شکلیں ہیں لیکن ہیکر کچھ عام طریقوں کو زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ جیسا کہ پہلے بتایا ہے کچھ ہیکر ویب سائٹ میں کرپٹومائننگ کے لیے سکرپٹ چھپا دیتے ہیں۔ کچھ ہیکر مختلف جینوئن سافٹ وئیر اپ ڈیٹس میں اپنا سکرپٹ چھپاتے ہیں۔ اگر آپ ویب سائٹ وزٹ کرتے ہوئے کرپٹو کرنسی مائننگ کے کوڈ کو روک دیتے ہیں تو آپ کرپٹو جیکنگ کا حملہ ناکام بناتے ہیں۔ سب سے پہلے تو اپنے اینٹی وائرس کو اپ ٹو ڈیٹ رکھیں۔ ایواسٹ اور نارٹن اپنی وائرس لائبریریز کو کرپٹو جیکنگ کی ڈیفی نیشن سے اپ ڈیٹ رکھتے ہیں۔ ویب براؤزر میں کرپٹو کرنسی مائننگ بلاکر ایکسٹیشن استعمال کر کے بھی کرپٹوجیکنگ کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔
کروم کے لیے کچھ اچھی ایکٹینشنز میں minerBlock (یہاں کلک کریں)، No Coin (یہاں کلک کریں) اورCoin-Hive Blocker (یہاں کلک کریں) شامل ہیں۔ فائرفاکس میں minerBlock (یہاں کلک کریں) کا اپنا ورژن ہوتا ہے۔ فائر فاکس کے لیے NoMiner (یہاں کلک کریں) بھی انسٹال کیا جا سکتا ہے۔
ہیکر آج کل انٹرنیٹ راؤٹرز کو بھی مائننگ سکرپٹ سے متاثر کرتے ہیں۔ راؤٹر کی طرف اکثر لوگ مہینوں تک دھیان نہیں دیتے۔ راؤٹر میں کرپٹو جیکنگ کا پتا چلانا تو ایک ایک پیچیدہ عمل ہے لیکن ہم راؤٹر کے فرم وئیر کو تازہ ترین ورژن پر اپ ڈیٹ کر کے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry