10 Mind Boggling Facts About Bitcoin

10 Mind Boggling Facts About Bitcoin

بٹ کوائن کے بارے میں 10 دلچسپ حقائق

1. بٹ کوائن کے خالق کا نام ساتوشی ناکاموتو ہے۔ ساتوشی کو آج تک کوئی نہیں جانتا کہ وہ کون ہے اور اس کا اس اصل نام کیا ہے۔ اب 2017 میں ساتوشی کے پاس تقریباً ایک ملین بٹ کوائنز ہیں جن کی موجودہ مالیت 2.7 ارب ڈالر ہے۔
2. بٹ کوائن میں پہلی خریداری 2 پیزوں کی تھی، جس کے لیے دس ہزار بٹ کوائنز ادا کیے گئے۔ اگست 2017 میں دس ہزار بٹ کوائنز کی مالیت 27 ملین ڈالر ہے۔


3. بہت سے لوگ سوچتے ہیں کہ جتنے مرضی بٹ کوائنز بنائے جا سکتے ہیں۔حقیقت میں ایسا نہیں ہے، بٹ کوائنز کی تعداد 21 ملین سے زیادہ نہیں ہو سکتی۔
4. عالمی بٹ کوائن کی کمپیوٹنگ پاور دنیا کے تیزرفتار ترین 500 کمپیوٹروں کی مجموعی پاور سے 256 گنا زیادہ ہے۔
5. بٹ کوائنز بیرونی خلا میں بھی بھیجا چکا ہے۔
6. بٹ کوائن کے لیے ایک پبلک لیجر استعمال کیا جاتا ہے، جسے بلاک چین کہتے ہیں۔

(جاری ہے)

بلاک چین کی ایجاد سے بٹ کوائن وہ پہلی کرنسی بن گیا جس سے دوہری ادائیگی یا ایک ٹوکن پر کئی بار ادائیگی کی غلطی کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔
7. اگر آپ نے 2010 میں بٹ کوائنز میں 100 ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہوتی تو آج آپ کی اس سرمایہ کاری کی مالیت 72 ملین ڈالر ہوتی۔
8. بٹ کوائن نیٹ ورک پر سب سے بڑی ٹرانزایکشن نومبر 2013 میں 194,993 بٹ کوائنز کی تھی۔
یہ 147 ملین ڈالر کی تھی۔
9. بٹ کوائن کی کوئی بھی ٹرانزایکشن چاہے وہ کتنی ہی چھوٹی کیوں نہ ہو، اس کو پورا ہونے میں اتنی زیادہ بجلی لگتی ہے ،جتنی تین عام گھر ایک مکمل دن میں خرچ کر تے ہیں۔
10. ساتوشی کے علاوہ دنیا میں بٹ کوائنز کا سب سے بڑا ذخیرہ ایف بی آئی کے پاس ہے۔ یہ بٹ کوائنز مختلف مجرموں سے ضبط کیے ہوئے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-06

More Technology Articles