10 Top Outdated Technologies that Are Still in Use
10 ایسی متروک ٹیکنالوجیز جنہیں آج بھی استعمال کیا جاتا ہے
1. فیکس مشین: 1843ء میں ایجاد ہونے والی فیکس مشین کو آج بھی صحت عامہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے استعمال کر رہے ہیں۔ ان کے استعمال کی وجوہات قانونی ہیں۔ فیکس مشین کو ڈیجیٹل سیکورٹی خطرات اور متن میں تبدیلی نہ کر سکنے کی وجہ سے استعمال کیا جاتا ہے۔ برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس آج بھی 11620 فیکس مشینیں استعمال کر رہی ہے۔
(جاری ہے)
2. پے ٹیلی فون: 20ویں صدی میں پے فون کافی مقبول تھے۔
3. پیجر: 1921ء میں ایجاد ہوئے۔ 85 فیصد ہسپتال آج بھی پیجر استعمال کرتے ہیں۔ ہسپتالوں میں مریضوں کے ڈیٹا کی حفاظت اور دوسری کئی وجوہات کی بنا پر موبائل فون سروس کے استعمال کے لیے ممنوعہ قرار دیا جا سکتا ہے ، اس لیے وہاں پیجر استعمال کیےجاتےہیں۔ ایٹمی انجینئر، فائر فائٹرز اور ای ایم ٹیز بھی خاص حالات میں، جب موبائل سروس بند ہو، پیجر استعمال کرتے ہیں۔
4. فلاپی ڈسک: 1960 کی دہائی میں ایجاد ہوئی۔ ہوابازی کی صنعت ، اے ٹی ایم مشینوں ، طبی آلات اور امریکی فضائیہ میں آج بھی فلاپی ڈسک استعمال ہو رہی ہیں۔ ایم ایس ڈاس پر چلنے والی ڈیوائسز کا بیک اپ لینے کے لیے بھی فلاپی کو استعمال کیا جاتا ہے۔ انہیں وائرس کے خلاف قابل بھروسہ ہونے کی وجہ سے استعمال کیا تا ہے۔ 2000ء کے بعد اسے انڈسٹریل کمپیوٹر ایکوپمنٹ میں استعمال کیا جاتا ہے۔
5. کیتھوڈ رے ٹیوب یا سی آر ٹیز کا استعمال 1897ء سے ہو رہا ہے۔ کچھ شعبوں میں انہیں آج بھی ایل سی ڈیز سے زیادہ ترجیح دی جاتی ہے۔انہیں ہائی کوالٹی ریزولوشن، کمیونی کیشن، طبی تجربات، تجارتی اور صنعتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔46فیصد گھر ایسے ہیں، جہاں آج بھی کم از کم ایک سی آر ٹی ڈیوائس موجود ہے۔
6. 1959ء میں بنائی گئی کوبول(COBOL) سب سے قدیم ترین پروگرامنگ لینگوئج ہے۔ اسے آج بھی مین فریم کمپیوٹر میں ایپلی کیشن ڈپلائے کرنے، ٹرانزایکشن پروسیسنگ جابز اور دیگر کئی کاموں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔اسے 70 فیصد عالمی کاروباری لین دین میں استعمال کیا جاتا ہے۔
7. واکی ٹاکی: دوسری جنگ عظیم میں امریکی فوج نے واکی ٹاکی کا کافی زیادہ استعمال کیا تھا۔ آج بھی پولیس آفیسر، فوجی اور عوامی تقریبات میں سیکورٹی حکام واکی ٹاکی کو استعمال کرتے ہیں۔
8. اخبارات: 17 ویں صدی میں متعارف کرائے گئے اخبارات آج بھی موجو د ہیں۔ ٹی وی، ریڈیو اور آن لائن نیوز آپریشنز بھی اخبار کا متبادل نہیں بن سکے۔ اندازہ ہے کہ 30 ملین امریکی انٹرنیٹ سے پاک زندگی گزار رہے ہیں اور وہ اخبارات پڑھنا ہی پسند کرتے ہیں۔
9. اے او ایل: یہ 1985 میں سامنے آیا۔ امریکا کے دیہاتی علاقوں میں، جہاں ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کی رسائی نہیں یا جہاں ہائی سپیڈ انٹرنیٹ خاصا مہنگا پڑتا ہے یا قابل بھروسہ نہیں، وہاں آج بھی اے او ایل ڈائل اپ انٹرنیٹ استعمال کیا جاتا ہے۔ 2.1 ملین افراد سال بھر میں اے او ایل ڈائل اپ انٹرنیٹ کواستعمال کرتے ہیں۔
10. 2001ء میں لانچ کی گئی ونڈوز ایکس پی کو آج بھی بہت سے ادارے استعمال کر رہے ہیں۔ کاروباری اداروں کے بنائے گئے مخصوص سافٹ وئیر ونڈوز ایکس پی کے سوا جدید آپریٹنگ سسٹم پر نہیں چلتے ۔ بہت سے ممالک میں ونڈوز ایکس پی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 28 فیصد تک ہے۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry