25 percent of new smartphones launched next year will feature a Force Touch type display

25 Percent Of New Smartphones Launched Next Year Will Feature A Force Touch Type Display

اگلے سال لانچ ہونے والے 25فیصد سمارٹ فونز میں فورس ٹچ ڈسپلےہوگا

اگلے سال مارکیٹ میں فنگرپرنٹ سکینر سمارٹ فونز کی بہتات ہوگی۔پریشر سینسی ٹیوٹی سکرین بھی سمارٹ فونز کا باقاعدہ فیچر بنتا جارہا ہے۔آئی ایچ ایس کے مطابق اگلے سال آنے والے 25فیصد سمارٹ فونز میں فورس ٹچ سٹائل کا ڈسپلے ہوگا۔
اس فیچر کی بدولت سکرین صارف کی ہلکی ٹچ ، باقاعدہ ٹچ اور زیادہ دباؤ کی ٹچ میں فرق کر سکتی ہیں۔اسی فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین مختلف طرح کی ٹچ سے مختلف فیچر استعمال کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

مثال کے طور پر ہلکی ٹچ سے صارفین ای میل کا پریویو دیکھ سکتے ہیں جبکہ ذرا زیادہ دباؤ دے کر ای میل اوپن کر سکتے ہیں۔
ایپل واچ، ایپل آئی فون 6ایس ، ایپل آئی فون 6ایس پلس اور ہوواوے میٹ ایس میں فورس ٹچ ڈسپلے ہی ہے۔فورس ٹچ کا فیچر دوسرے فونز میں استعمال ہونے والے لانگ ٹچ فیچر سے مختلف ہے۔لانگ ٹچ کی بنیاد سکرین پریس کیے رکھنے کے ٹائم پر ہے جبکہ فورس ٹچ کی بنیاد ٹچ کے دباؤ پر ہے۔
آئی ایچ ایس کا کہنا ہے کہ اگلے سال فورس ٹچ ماڈیول کی ترسیل 317 فیصد بڑھ کر 461 ملین یونٹ ہوجائے گی۔ انفارمیشن ہینڈلنگ سروسز کا کہنا ہے کہ فورس ٹچ کو ہائی ٹو مڈ رینج سمارٹ فونز میں استعمال کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-12-20

More Technology Articles