3D faces based on Facebook photos can fool security systems

3D Faces Based On Facebook Photos Can Fool Security Systems

فیس بک فوٹوز سےبنائے گئے 3 ڈی ماڈلز سے سیکورٹی کو بے وقوف بنا سکتے ہیں

چہرہ شناخت کرنے والے سسٹم اتنے محفوظ نہیں ہوئے کہ غلطی نہ کر سکیں، خاص طور پر جب وہ لوگوں کے چہروں کی رنگت چیک کر رہے ہوں۔
یونیورسٹی آف نارتھ کیرولینا کے ماہرین کی ایک ٹیم نے ایک مظاہرہ کیا ہے، جس کے مطابق اس ٹیکنالوجی پر انحصار کرنے والی کمپنیوں کو ابھی مزید کام کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ثابت کیا کہ وی آر کی طرح کمپیوٹر سے بنائے گئے چہروں سے موجودہ سسٹم کو بے وقوف بنایا جا سکتا ہے۔ماہرین نے سوشل میڈیا سے تصاویر لے کر اس سے 3ڈی ماڈل بنائے اور چہرہ شناخت کرنےو الے سسٹمز کو بے وقوف بنا کر دکھایا۔ماہرین نے 20رضاکاروں کی تصاویر لے کر ان سے 3 ڈی ماڈل بنائے اس کے بعد ان میں کچھ فیشل اینی میشن شامل کی اور اُن کی آنکھیں ایسی بنا دیں جیسے وہ کیمرے کی طرف دیکھ رہی ہوں۔ان ماہرین نے بہت سی ایسی تصاویر جو مکمل نہیں تھیں، انہیں بھی خود سے مکمل کیا۔ سوشل میڈیا سے حاصل کی گئی تصاویر سے بنائے گئے 3ڈی ماڈلز سے ماہرین نے 5 میں سے 4 سیکورٹی سسٹمز کو کامیابی سے بے وقوف بنایا۔

3D faces based on Facebook photos can fool security systems
تاریخ اشاعت: 2016-08-21

More Technology Articles