a new program judges if youre a criminal from your facial features
نیا پروگرام جو چہرے کے خدوخال سے بتا سکتا ہے کہ کون مجرم ہے
کہا جاتا ہے کہ کتاب کو اس کے سرورق سے مت جانچو ، لیکن مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی اب کچھ ایسا ہی کرے گی۔ ایک متنازعہ تحقیقی مقالے میں بتایا گیا ہے کہ محقق کمپیوٹر کے ذریعے مجرم کی شناخت کی ٹیکنالوجی پر کام کر رہے ہیں۔ یہ پتا چلانے کی کوششوں میں ہیں کہ آیا کمپیوٹر کسی انسان کے چہرے کے خواص سے اس کے مجرم ہونے کے بارے میں بتا سکتا ہے یا نہیں۔
یعنی ایک ایسا کمپیوٹر سسٹم جو صرف کسی کا چہرہ دیکھ کر اندازہ لگائے گا کہ آیا یہ مجرم ہوسکتا ہے یا نہیں۔یہ خبر ایسے لوگوں کے لیےیقیناً بری اور صدمے کا باعث ہوگی جن کے چہرے چھوٹے، اوپر والا ہونٹ خم دار اور آنکھیں چھوٹی ہوں۔ کیونکہ کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے مطابق ایسے چہرے والا شخص دھوکے باز ہو سکتا ہے ۔
شنگھائی جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی کے دو محققین شیاؤلین وو اور شی ژیانگ نے یہ متنازعہ مقالہ تحریر کیا ہے۔
(جاری ہے)
اپنے مقالے میں دونوں نے لکھا کہ کسی انسان کے برعکس، کمپیوٹر وژن الگورتھم جذبات سے مکمل عاری ہوتا ہے، اس لئے وہ سابقہ تجربے، نسل، رنگ، جنس، عمر، مذہب یا کسی سیاسی وابستگی کو مدنظر بھی نہیں رکھتا اور فیصلہ تکنیکی بنیاد پر کرتا ہے۔
اس مطالعے میں محققین نے 18 سے 55 سال کے 1856 چینی افراد کے چہروں کا تجزیہ کیا۔ ان تمام تصاویر میں سے 730 تصاویر حقیقی مجرموں کی تھیں۔ ان تصاویر کو مشین لرننگ الگورتھم میں فیڈ کیا گیا، جس نے چار مختلف طریقے (کلاسیفائر)استعمال کرتے ہوئے چہرے کے خدوخال کا تجزیہ کیا۔ محققین نے لکھا کہ ان کے الگورتھم نے درستگی سےمجرموں کی شناخت کی۔
یہ موضوع بے حد متنازعہ ہے۔ جرائم سے نمٹنے کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال نیا نہیں ہے۔ لیکن ٹیکنالوجی کا یہ استعمال ہضم کرنا بے حد مشکل ہے۔ مذکورہ بالا تحقیق میں استعمال کیا گیا ڈیٹا صرف چینی افرادکا ہے۔ یہ بات نامعلوم ہے کہ دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد جن کے نین نقش چینیوں سے مکمل طور پر الگ ہوتے ہیں، کے ڈیٹا کے ساتھ یہ الگورتھم کیا کرے گا۔ کمپیوٹر وژن الگورتھم بہت حد تک مستحکم ہوچکا ہے، لیکن ابھی اس میں ترقی کی بہت گنجائش باقی ہے۔ اس کی ایک مثال حال ہی میں ہونے والے مقابلہ حسن کی ہے جس میں ایک کمپیوٹر پروگرام کے ذریعے لوگوں کی سیلفیوں کا تجزیہ کرکے خوبصورت ترین شکل و صورت تلاش کرنے کی کوشش کی گئی۔ دیکھا گیا کہ مذکورہ کمپیوٹر پروگرام سفید فام لوگوں کو ہی خوبصورت سمجھتا ہے اور سیاہ فام یا گندمی رنگ والے لوگوں کو نظر انداز کرتا ہے۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry