Adobe pushes critical Flash update for Windows and Mac

Adobe Pushes Critical Flash Update For Windows And Mac

ہیکرز سے بچنے کیلئے ایڈوب فلیش کو فوری اپ ڈیٹ کریں

ایڈوب نے منگل کو فلیش کے لیے اہم اپڈیٹس جاری کیے ہیں جسکا مقصد ایک ایسا سیکیورٹی سسٹم مہیا کرنا ہے جو ہیکرز کو مشہور سائٹس جیسے ای بے، ٹمبلر، ٹوئیٹر، اور انسٹاگرام جیسے ویب سائٹس پر صارفین کو نقصان پہنچا نے سے روکتاہے۔
سیکیورٹی بلاگر Michele Spagnuolo, کے مطابق اس پیچ ایڈریسس کا فلاء ہیکرز کو وہ کو’’کیز Keys‘‘چرانے میں مدد دیتا ہے جو کہ صارفین کی ہزاروں ویب سائٹس میں توثیق کرتی ہیں۔


بہت سی ویب سائٹس نے اپنے طور پر ان سے نمٹنے کی بھی کوشش کی ہے۔

(جاری ہے)

ایڈوب کی اپڈیٹس نے ان مسئلوں کو کافی حد تک حل کر دیا ہے اور فی الوقت کسی قسم کا مزید کوئی مسئلہ نظر نہیں آرہا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہیکرز اس کے بعد مزید کوئی اقدام نہیں کریں گے۔ ایڈوب کی جانب سے ونڈوز، میکنیٹوش ، لینکس اور ایڈوب ائیر کے یوزرز کو فوری یہ اپ ڈیٹس انسٹال کرنے کو کہا گیا ہے۔ونڈوز 8 پر گوگل کروم اور انٹرنیٹ ایکسپلور استعمال کرنے والے صارفین خودبخود اپڈیٹس موصول کر لیں گے۔وہ صارفین جو مینولی اپڈیٹس انسٹال کرنا چاہتے ہیں ایڈوب فلیس پلئیر کے ڈاؤنلوڈ سینٹر سے انسٹال کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-07-10

More Technology Articles