Android and TouchWiz take 8GB of your Samsung Galaxy S7 storage

Android And TouchWiz Take 8GB Of Your Samsung Galaxy S7 Storage

اینڈروئیڈ اور ٹچ وز سام سنگ گلیکسی ایس 7 کی 8 جی بی سٹوریج پر قابض

ہم سب جانتے ہیں کہ جب بھی ہم کوئی فون خریدتے ہیں، چاہے وہ 16 ، 32، 64 یا 128 جی بی ماڈل ہو، اس کی اصل سٹوریج کافی کم ہوتی ہے۔یہ سٹوریج کے فارمیٹ کی وجہ سے ہے، 16 جی بی سٹوریج ایک دم 14 جی بی ہوجاتی ہے، 32 جی بی 29 جی بی ہوتی ہے، 64 جی بی میں سے 58 جی بی ملتی ہے اور اسی طرح 128 جی بی میں بھی کم سٹوریج ملتی ہے۔
سٹوریج کے فارمیٹ کے علاوہ آپریٹنگ سسٹم بھی موبائل کی اچھی خاصی سٹوریج پر قبضہ کیے رکھتے ہیں۔

اسی وجہ سے نئے فون کا باکس کھلنے سے پہلے ہی موبائل کی اچھی خاصی سٹوریج پر قبضہ ہوا ہوتا ہے۔ صارفین کو فون خریدنے سے پہلے اس بات کا دھیان رکھنا چاہیے کہ انہیں فون میں استعمال کے قابل کتنی سٹوریج ملے گی۔
سام سنگ کے فلیگ شپ گلیکسی ایس 7 اور ایس 7 ایج میں بھی سٹوریج کا یہ مسئلہ موجود ہے۔

(جاری ہے)

اس سمارٹ فون میں اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم اور ٹچ وز لانچر 8 جی بی جگہ گھیرتے ہیں۔

سمارٹ فون میں نئے اکاؤنٹ کا سیٹ اپ کرنے سے پہلے ہی 8 جی بی جگہ مخصوص ہوچکی ہوتی ہے۔تاہم خوش قسمتی سے سام سنگ گلیکسی ایس 7 اور ایس 7 ایج میں مائیکروایس ڈی کی سپورٹ بھی موجود ہے اورسمارٹ فون میں ایپلی کیشنز کو ایس ڈی کارڈ میں منتقل کرنے کا آپشن بھی موجود ہے۔سٹوریج کے حوالے سے حساس صارفین کو 64 جی بی ورژن لینا چاہیے یا پھر تیز رفتار مائیکرو ایس ڈی کارڈ خریدنا چاہیے۔

تاریخ اشاعت: 2016-03-03

More Technology Articles