Android N final name could be chosen following an online poll

Android N Final Name Could Be Chosen Following An Online Poll

گوگل مارش میلو کے بعد کونسی مٹھائی متعارف کرائے گا؟

گوگل نے اینڈروئیڈ این کے بارے میں گفتگو شروع کر دی گیا ہے۔ابھی تک ہمیں اینڈروئیڈ این کے آخری نام کا کچھ اندازہ نہیں۔ اس وجہ یہ ہے کہ ابھی گوگل کو بھی نہیں پتہ کہ اینڈروئیڈ این کا نام کیا رکھنا ہے۔
یہ تو سب کو ہی پتہ ہے کہ اینڈروئیڈ این کا نام بھی کسی نہ کسی مٹھائی کے نام پر پر ہوگا، کیونکہ گوگل نے اینڈروئیڈ1.5 کپ کیک کے بعد تمام ورژن کے نام ہی مٹھائیوں کےنام پر ہیں۔


گوگل کے سی ای او سندر پچھائی کا کہنا ہے کہ اس دفعہ گوگل اینڈروئیڈ این کام نام آن لائن سروے یا ووٹنگ کے تحت منتخب کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)


نئی دہلی کی یونیورسٹی میں طلباء سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اینڈروئیڈ این کا نام آن لائن پول کے تحت رکھا گیا تو تمام انڈین افراد کسی انڈین مٹھائی کا نام ہی تجویز کریں گے(ہمارے خیال میں انڈیا یا برصغیر کی کوئی ایسی مشہور مٹھائی نہیں جس کا نام این سے شروع ہوتا ہو)۔
اینڈروئیڈ این کا متوقع نام Nougat، Nut bread یا Nutelle ہو سکتا ہے۔
گوگل اینڈروئیڈ این کو 2016 کی دوسری سہ ماہی میں متعارف کرائے گا۔ اینڈروئیڈ این کا نام منتخب کرنے کے لیے گوگل کے پاس اوراس حوالے سے گپ شپ لگانے کے لیے صارفین کے پاس ابھی بہت وقت ہے۔

Android N final name could be chosen following an online poll
تاریخ اشاعت: 2015-12-18

More Technology Articles