Apple to announce a new product in 2014

Apple To Announce A New Product In 2014

ایپل اس سال ایک نیا پراڈکٹ لانچ کرے گا

ایپل کے سی ای او نے یہ بتا تے ہوئے کہ ایپل اس سال جلد ہی کسی نئی ڈؤائس کو متعارف کروانے والا ہے اپنے صارفین کے لیے حیرت کے نئے دروازے کھول دیے ہیں۔ قوی امکان ہے کہ وہ آئی واچ کے بارے میں بات کر رہے ہوں۔کک نے کہا ہے کہ ایپل کچھ بہت خاص پر کام کر رہا ہے۔
ایپل اپنے پرانے ڈؤائسس میں بھی بہتری پر کام کر رہا ہے ۔ یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ اس سال ایپل دو ماڈلز بھی متعارف کروانے والا ہے جس میں سے ایک 5 انچ سکرین سے بھی بڑا ہے۔

(جاری ہے)


کچھ افواہوں سے یہ بات بھی سامنے آرہی ہے کہ آئی او ایس 8 میں ہیلتھ بک ( Health book) کے نام سے ایک نئی ایپ بھی متعارف کروا رہا ہے جو صارفین کی صحت سے متعلق معلومات فراہم کرے گی اور ان کے بلڈ پریشر، دل کی رفتار اور خون میں گلوکوز کے لیول کے ریکارڈ رکھے گی۔
کک نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے بہتر کام کو ترجیح دیتے ہیں، ایپل کے آئی فونز جن ملکوں میں ہیں وہاں پہلی یا دوسری نمبر پر ہیں، اور ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ہم سبھی مارکیٹوں میں ایپل کے آئی فونز کو پہلے نمبر پر لے آئیں اور اس کے لیے ہم بہت محنت بھی کر رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-09

More Technology Articles