Become Google Student Ambassador in Pakistan

Become Google Student Ambassador In Pakistan

طالب علموں کیلئے پاکستان میں’’ گوگل‘‘ کا سفیر بننے کا شاندار موقع

گوگل کے پاکستان میں ’’سٹوڈنٹ ایمبیسیڈر‘‘ (طالب علم سفیر برائے گوگل) بننے کیلئے درخواستیں ارسال کرنے کی آخری تاریخ 24اپریل 2014ہے۔ گوگل کی طرف سے پاکستان میں سٹوڈنٹ ایمبیسیڈر بنانے کا یہ دوسرا سال ہے۔ اس سے قبل سال 2013میں بھی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں سے طلبہ منتخب کیئے گئے، جنہوں نے گوگل کے ساتھ مل کر پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے کام کیا اور گوگل کی مختلف پراڈکٹس کے بارے میں دیگر طلبہ کو آگاہ کیا۔


پچھلے سال منتخب ہونے والے طلبہ میں ورچوئل یونیورسٹی ، گورنمنٹ کالج لاہور ، فاسٹ لاہور ، نسٹ راولپنڈی سے ایک ایک، اور لمز لاہور سے دو، اور تین نسٹ SEECSسے تین طلبہ کو منتخب کیا گیا تھا۔

http://photo-cdn.urdupoint.com/technology/images/Google-Student-Ambassador-GSA-Pakistan-Badar-Khushnood.png

سٹوڈنٹ ایمبیسیڈر کیلئے درخواستیں بھیجنے والوں کیلئے ہدایات!۔

(جاری ہے)


ایک بہترین سٹوڈنٹ ایمبیسیڈر کیلئے لازم ہے کہ
1۔ وہ ایک ’’فل ٹائم‘‘ طالب علم ہو
2۔ ایک مہینے میں 10گھنٹے گوگل کے کاموں کیلئے صرف کر سکتا ہو۔
3۔ گوگل کی تمام پراڈکٹس کے بارے میں آگاہی رکھتا ہو، جن میں خاص طور پر گوگل ڈوکس، کروم، سرچ اور یو ٹیوب وغیرہ شامل ہوں ۔
4۔ گوگل پلس کا سرگرم رکن ہو۔
5۔ دیگر طلبہ تنظیموں کے ساتھ اچھے تعلقات ہوں ، یا کسی تنظیم کا رکن ہو۔

اپنی درخواست بھجوانے کا طریقہ:
1۔ سب سے پہلے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کیجئے۔
http://goo.gl/RwxZy2

2۔ اپنے گوگل اکاؤنٹ میں لاگن کیجئے
3۔ اگلے صفحے پر اپنی مکمل تفصیلا ت کا اندراج کریں۔ یاد رہے کہ Regionمیں لازمی طور پر SOUTHEAST ASIA (SEA) منتخب کریں، اور Countryمیں پاکستان منتخب کریں۔


4۔ اگلے صفحے پر آپ اپنی ویڈیو کا لنک دے سکتے ہیں، ویڈیو یو ٹیوب، ڈیلی موشن، ویمیو پر ہوسٹ ہونے چاہیے، اور بغیر کسی پاسورڈ کے نظر آنی چائیے۔

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ میں یہ خصوصیات ہیں کہ آپ گوگل کے پاکستان میں سٹوڈنٹ ایمبیسیڈر بن سکیں تو فوری طور پر فارم پُر کریں، اور اگر آپ کسی ایسے دوست کو جانتے ہیں جو اس کیلئے بہترین ہے تو نیچے دئیے گئے شئیر کے بٹن کے ذریعے اسکے فیس بک ، ٹویٹر ، گوگل پلس وغیرہ کی وال پر اسے پوسٹ کر دیں! ۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-10

More Technology Articles