Chinese smartphone contains malware software

Chinese Smartphone Contains Malware Software

خبردار۔۔۔ سستے موبائل فون آپ کی سکیورٹی کیلئے انتہائی خطرناک ہیں

آپ اس بات سے انکار نہیں کر سکتے کہ سستے چائنیز فون بنانے والے اپنی کم قیمت کی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔وہ اس کے لیے ہارڈوئیر کی کوالٹی، سافٹ وئیر اور کسی بھی دوسری ضروری چیز کو نظر انداز کر کے مثال کے طور پر بغیر رجسٹر IMEI نمبر کے استعمال سے پیسے بچا سکتے ہیں۔
ایک جدید رپورٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ چینی مینوفیکچر اپنی مینوفیکچرنگ قیمت کو کم رکھنے کے لیے کسی بھی تیسری پارٹی سے جاسوسی سافٹ وئیر خرید کر انسٹال کر دیتے ہیں۔

اس طرح سے وہ نہ صرف اپنے مارجن میں اضافہ کر پاتے ہیں بلکہ پاکستان جیسی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں اپنی مصنوعات کی قیمتوں کو مزید کم کر کے صارفین کے توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔
جرمنی کی ایک سیکیورٹی فرم ’ جی ڈیٹا سافٹ وئیر‘ کے مطابق پاکستان میں دستیاب چائنہ کے موبائل فونز سافٹ وئیر پروپرایٹی میں چھپے ہوئے خطر ناک خفیہ کوڈز پائے گئے تھے۔

(جاری ہے)


جی ڈیٹا کے ترجمان Thorsten Urbanski نے کہا کہ صارفین کی طرف سے ملنے والی شکایات کی بناء پر اس سلسلے میں تحقیق کی گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ کہیں بھی اس کو بنانے والے کا نام درج نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے فون بنانے والی کمپنی تک پہنچنا نا ممکن ہے۔
چائنہ میں ایسی بہت سی کمپنیاں ہیں جو کہ بغیر کسی برینڈ کے سمارٹ فون بناتی ہیں۔
وہ پاکستان میں کیو موبائل جیسی کمپنیوں کو وائٹ لیبل سمارٹ فون کی بھی پیشکش کرتیں ہیں۔اور پاکستانی کمپنیاں بغیر کسی تحقیق کے کم قیمت موبائل فونز پر اپنا ’’لوگو‘‘ یعنی نام لگا کر دھڑا دھڑ فروخت شروع کر دیتی ہیں۔

http://photo-cdn.urdupoint.com/technology/images/mobile-malware-rise.jpg

جی ڈیٹا کا کہنا تھا کہ فون میں پائے جانے والا spyware ہیکرز کو ذاتی معلومات چرانے،تصاویر اور ویڈیوز کو صارف کے فون سے چرانے کے بعد اپنے سرورز پر محفوظ کرنے، فون کالز کرنے، کیمرہ اور مائیکروفونز آن کرنے اجازت دیتا ہے۔

اور بین الاقوامی ہیکرز صارفین کی کروڑوں تصاویر میں سے پرائیوٹ اور ’’خاص‘‘ تصاویر اور ویڈیوز کو غیر اخلاقی ویب سائیٹس کو فروخت کرکے پیسے بناتے ہیں۔جی ڈیٹا کا کہنا تھا کہ چرائی جانے والی ذاتی معلومات چین میں موجود سرور کو بھیجی جاتیں ہیں۔جہاں سے ہیکرز خودکار طریقے سے تصاویر کو تلاش کرتے ہیں ، آپ کے پاسورڈز کو چراتے ہیں، آپ کے کیمرے کو خودکار طریقے سے آن کرکے تصاویر لیتے ہیں، اور کسی کو بھی آپ کے نمبر سے کال کرکے کچھ بھی کہہ سکتے ہیں۔
کم قیمت کے چکروں میں اپنی پرائیویسی کو داؤ پر نہ لگائیں، ہمیشہ اچھی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنیوں کے موبائل ہینڈ سیٹ اور ٹیبلیٹ خریدیں، ورنہ آپ بھی کسی ندامت کا شکار ہو سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-06-20

More Technology Articles