CHIP is a 9 Dollar Compiter

CHIP Is A 9 Dollar Compiter

چپ۔صرف 9 ڈالر کا کمپیوٹر

رسبری پائی نے سستے کمپیوٹر کے حوالے سے ایک انقلاب برپا کر دیا تھا 35 اور 25 ڈالر میں رسبری پائی واقعی ایک بہترین کمپیوٹر ہے مگر قیمت کے معاملے میں چپ (CHIP) نے رسبری پائی کے بھی تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔کک سٹارٹر پر چپ کے لیے 50 ہزار ڈالر جمع کرنے کی مہم شروع کی گئی تھی، مگر اب تک اس کے لیے 5 لاکھ ڈالر سے زیادہ جمع ہو چکے ہیں۔
رسبری پائی کی طرح چپ بھی ایک مکمل کمپیوٹر ہی ہے۔

(جاری ہے)

چھوٹے سے بورڈ میں 1 گیگا ہرٹز کا پروسیسر، 512 ایم بی کی ریم اور 4 جی بی سٹوریج ہے۔اس چھوٹی سی لینکس ڈیوائس میں بلوٹوتھ اور وائی فائی بھی شامل ہیں۔چپ کو کسی بھی عام استعمال کے کمپیوٹر کی طرح استعمال کیا جا سکتا ہے۔
چپ میں مزید 19 ڈالر خرچ کر کے وی جی اے اڈاپٹر اور 24 ڈالر خرچ کر کے ایچ ڈی ایم آئی ایڈاپٹر لگایا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ 50 ڈالر کی پاکٹ چپ الگ سے ایسی ڈیوائس ہے جس میں بیٹری، کی بورڈ اور 4.3 انچ کی ٹچ سکرین ہوتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-11

More Technology Articles