Facebook has collected your web browsing habits to target you with ads

Facebook Has Collected Your Web Browsing Habits To Target You With Ads

فیس بک صارفین کا ویب براؤزنگ ڈیٹا اکھٹا کر چکاہے

یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ فیس بک ہمارے بارے میں بہت کچھ جانتا ہے۔ ان معلومات میں صارفین کی عمر، جنس، کہاں کام کرتے ہیں اور صارفین کی دلچسپی وغیرہ کی معلومات شامل ہیں۔ان معلومات کی بنا پر مختلف کمپنیاں فیس بک کے ذریعے مختلف اشیاء فروخت کرتی ہیں۔یعنی اسی ڈیٹا کی بنیاد پر فیس بک صارفین کو اشتہارات دکھاتا ہے۔
اب فیس بک چاہتا ہے کہ اپنے صارفین کے بارے میں اس وقت بھی معلومات جمع کرے جب وہ فیس بک پر نہیں ہوتے۔

فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے مہینے سے صارفین کے لائکس ، شیئر اور دنیا کی لاکھوں ویب سائٹس پر ایمبیڈڈ وائیجٹ کا ڈیٹا صارفین کو زیادہ بہتر اوراُن کی دلچسپی کے مطابق اشتہارات دکھانے کے لیے استعمال کرے گا۔
فیس بک نے پچھلے سال بھی اسی طرح کا اعلان کیا تھا کہ وہ صارفین کو بہتر اشتہارات دکھاتے ہوئے اشتہارات پر زیادہ کنٹرول دے گا۔

(جاری ہے)

اس وقت سے ہی فیس بک صارفین کی ویب براؤزنگ کا ڈیٹا جمع کر رہا ہے۔ فیس بک کے علاوہ دوسری ویب سائٹس سے ڈیٹا جمع کرنے کا ذریعہ وہ لائکس باکس ہیں جہاں صارفین کو اپنے اُن تمام دوستوں کے پروفائل فوٹو نظر آ رہے ہوتے ہیں، جنہوں نے اس ویب سائٹ کا فیس بک پیج لائک کیا ہوتا ہے۔ اس لائک باکس کی مدد سے فیس بک کو معلوم ہو جاتا ہےکہ صارف کس قسم کی ویب سائٹ پر لاگ ان ہے۔
اس کے علاوہ مختلف ویب سائٹس اپنی سائٹس سے ہی فیس بک پر کمنٹ کی سہولت دیتی ہیں، اس سے بھی فیس بک کو معلومات حاصل ہو جاتی ہیں۔فیس بک کے ساتھ کسی بھی قسم کا رابطہ فیس بک کی صارفین کے بارے میں معلومات بڑھاتا ہے اور فیس بک ان معلومات کو استعمال کرتا ہے۔
صارفین کے حقوق کے لیے سرگرم کئی اداروں کو فیس بک کی پرائیویسی پالیسی اور صارفین کا ڈیٹا جمع کرنے کے حوالے سے تحفظات ہیں مگر اس کےباوجود فیس بک ڈیٹا جمع کرتا رہا ہے اور بالاآخر پچھلے گرما میں اس ن اعلان کیا کہ وہ اُن کا الگورتھم صارفین کے ڈیٹا کی بنیاد پر اشتہارات دکھائے گا۔

فیس بک کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر صارفین چاہیں تو فیس بک سیٹنگ میں تبدیلی کر کے ایسے اشتہارات کو ڈس ایبل کر سکتے ہیں، جو اُن کی ویب براؤنگ ہسٹری کی بنیاد پر دکھائے جاتے ہیں تاہم ایسا کرنے سے فیس بک صارفین کا ڈیٹا پھر بھی جمع کرتا رہے گا۔
ایسے صارفین جواپنے ڈیٹا کی ٹریکنگ کے حوالے سے جنون کی حدتک حساس ہیں وہ چاہیں تو کچھ سافٹ وئیرز استعمال کر کے مختلف ویب سائٹس کو ڈیٹا ٹریکنگ سے روک سکتے ہیں۔
حالیہ سالوں میں ایڈ بلاکنگ سافٹ وئیرز کی آمد کے بعد فیس بک کی اشتہارات کی آمدن میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے، اس کو مزید بڑھانے کے لیے فیس بک کی یہی کوشش ہے کہ صارفین کو اُن کی دلچسپی کے مطابق اشتہارات دکھا کر زیادہ سے زیادہ منافع کمائے۔

تاریخ اشاعت: 2015-09-22

More Technology Articles