Facebook Twitter YouTube share their 2015 Year In Review

Facebook Twitter YouTube Share Their 2015 Year In Review

فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب2015 ریویوز

2015 کے اختتام میں بس 2ہفتے ہی رہ گئے ہیں۔ 2015 کے اختتام پر فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب نے  اپنے سال بھر کی ہائی لائٹس کو ویڈیوز کی شکل میں پیش کیا ہے۔ان ویڈیوز میں سب سےزیادہ زیربحث رہنے والی تقریبات، سب سے زیادہ ٹوئٹس ہونے والے ٹوئٹ اور شوشل میڈیا پر کس کا راج رہا جیسی چیزیں شامل کی گئی ہیں۔

فیس بک
فیس بک نے اپنےسال بھر کے ریویو میں سب سے زیادہ زیر بحث موضوعات کا احاطہ کیا ہے۔

فیس بک نے امریکی موضوعات کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے موضوعات کو بھی ریویو میں شامل کیا ہے۔ان میں شام کا مسئلہ، مہاجرین کا مسئلہ نیپال کا زلزلہ، یونان کا معاشی مسئلہ، داعش کے خلاف لڑائی وغیرہ کے موضوعات شامل ہیں۔ریویو میں لائکس کے حوالے سے سرفہرست مقامات، کھلاڑیوں، فلموں، کھیلوں اور ٹی وی شو وغیرہ کے بارے میں معلومات بھی دی گئی  ہیں۔

(جاری ہے)



ٹوئٹر
ٹوئٹر کا سال کا ریویو بھی فیس بک کی طرح ہی ہے۔ٹوئٹر 2006 سے اس طرح کےریویو دے رہا ہے۔ اس دفعہ ٹوئٹر نے  سب سے زیادہ متاثر کن، نئی آواز، سب سے زیادہ ری ٹوئٹ اور ٹاپ ٹرینڈز کے الگ ڈویژن بنائے ہیں۔

یوٹیوب
یوٹیوب اپنے سال کے ریویو  کی ہیش ٹیگ #YearInRewind سے  تشہیر کر رہا ہے۔

اس ریویو میں یوٹیوب نے سال بھر کی سب سے زیادہ وائرل ویڈیوز، میوزک اور لوگوں کو شامل کیا ہے۔

 

تاریخ اشاعت: 2015-12-14

More Technology Articles