Fever alarm armband: A wearable, printable, temperature sensor

Fever Alarm Armband: A Wearable, Printable, Temperature Sensor

فائر الارم کے بعد اب پیش ہے بخار الارم

یونیورسٹی آف ٹوکیو کے محققین نے ایک ایسا فیور الارم آرم بینڈ(Fever alarm armband) بنایا ہے جوبخار یا دل کی غیر معمولی دھڑکن کے بارے میں خبردار کر سکتا ہے۔یہ لچک دار پہننے والی ڈیوائس زیادہ بخار ہونے یا دھڑکن کے غیر متوازن ہونے پر آواز دینے لگتی ہے۔اس ڈیوائس میں سلیکون سولر پینل، سپیکر اور ٹمپریچر سنسر لگےہیں۔

(جاری ہے)

یہ ڈیوائس روشنی کے علاوہ انسانی جسم کی حرارت سے بھی چلتی رہتی ہے۔ اسے بیمار لوگوں خاص کر بچوں کےلیے بنایا گیا ۔30 سینٹی میٹر لمبے اور 18 سینٹی میٹر چوڑے اس بینڈ کو کھال پر باندھنے کے ساتھ ساتھ کپڑوں کے اوپر بھی باندھا جا سکتا ہے۔ محققین کے مطابق یہ ڈیوائس اتنی سستی ہے کہ مریض کے شفا پانے کے بعد اسے تلف بھی کیا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-24

More Technology Articles