Five 3D printing myths dispelled
تھری ڈی پرنٹنگ کے حوالے سے 5 مغالطے جو دور ہوگئے
تھری ڈی پرنٹرز کی آمد کے ساتھ ہی اس کے حوالے سے بہت سے خدشات بھی سامنے آئے تھے۔ یہ خدشات کسی حد تک تو درست ثابت ہوئے ہیں لیکن ایسا بھی نہیں کہ ان کی وجہ سے تھری ڈی پرنٹنگ کی مخالفت کی جائے۔ تھری ڈی پرنٹنگ کے حوالے سے پیدا ہونے والے مغالطے کچھ اس طرح تھے۔
1۔ ہر کوئی ہتھیار پرنٹ کرے گا
انٹرنیٹ میں ڈیسک ٹاپ تھری ڈی پرنٹر کے لیے پہلے ہتھیار ، جو ایک گن تھی، کا ڈیزائن 2013ء میں شیئر کیا گیا تھا۔ 6 سالوں میں اس حوالے سے صرف ایک شخص کو مجرم ٹھہرایا گیا ہے۔ تھری ڈی پرنٹر پر گن پرنٹ ہونے یا اس سے کسی کے زخمی ہونے کی آج تک کوئی اطلاع نہیں ملی۔
(جاری ہے)
2۔ یہ ماحول کو تباہ کر دے گا
کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ پلاسٹک سے تھری ڈی پرنٹنگ سے ماحول کو نقصان پہنچے گا۔ اس کے جواب میں ماہرین کہتے ہیں کہ تھری ڈی پرنٹنگ سے پلاسٹک کا ضیاع نہ ہونے کے برابر ہوگا، جوروایتی طریقوں یعنی کٹنگ اور ڈرلنگ میں کافی زیادہ ہوتا ہے۔تھری ڈی پرنٹر سے ری سائیکل کیے ہوئے پلاسٹک کو بھی آرام سے استعمال کر سکتے ہیں۔
3۔ اس سے ملازمتیں ختم ہو جائیں گی
کئی سالوں تک کہا جاتا رہا کہ تھری ڈی پرنٹنگ ایک انقلابی ٹیکنالوجی ہے، جس کے استعمال سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگا۔ لوگوں کو خدشہ تھا کہ جب پیچیدہ ڈیزائنگ تھری ڈی پرنٹنگ سے ممکن ہو گی تو کوئی کاریگروں سےکام کیوں کرائے گا۔ اس کے برعکس کاریگر اور کاروبار اب خود کم قیمت پر اعلیٰ کوالٹی کے پرزہ جات اور دیگر اشیاء تھری ڈی پرنٹ کر رہے ہیں۔تھری ڈی پرنٹنگ سے ڈیزائنگ اور پرنٹنگ کی سہولیات دے کر ملازمت جانے کے خدشے میں گرفتار لوگ اب پہلے سے زیادہ کما رہے ہیں۔
4۔ ہر کوئی نقلی / جعلی مصنوعات پرنٹ کرے گا
تھری ڈی پرنٹنگ سے اب کوئی بھی سپیئر پارٹس، ہیئرنگ ایڈز، سپورٹس شوز اور ڈینٹل کراؤن خود ہی پرنٹ کر سکتا ہے۔ تھری ڈی پرنٹنگ کرنے والے خود بھی نئی مصنوعات تیار کرسکتےہیں لیکن اس کی لاگت بڑے پیمانے پر اشیاء تیار کرنے والی کمپنیوں سے زیادہ ہی ہوتی ہے۔ جعلی یا نقلی مصنوعات کی تیاری کا انحصار تھری ڈی ڈیزائن پر ہے۔ اگر کوئی کمپنی اپنا ڈیزائن شیئر کرتی ہے تو اس کی مصنوعات زیادہ آسانی سے تیار کی جا سکتی ہیں۔ تھری ڈی پرنٹنگ سے نقلی مصنوعات کی تیاری کسی حد تک ممکن تو ہے لیکن یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں جس کی وجہ سے تھری ڈی پرنٹنگ کی مخالفت کی جائے۔
5۔یہ بہت مہنگی ٹیکنالوجی ہے
تھری ڈی پرنٹنگ پر ایک اعتراض اس کے مہنگا ہونے کا کیا جاتا ہے۔ تھری ڈی پرنٹر واقعی اتنے سستے نہیں کہ عام افراد انہیں خرید سکے لیکن بہت کمپنیاں اب صارفین کو اُن کی احسب منشا اشیا کے ڈیزائن بنانے میں معاونت فراہم کرتی ہیں اور خود ہی انفرادی صارفین کے لیے اشیا کی پرنٹنگ کا کام کرتی ہے۔ اس طرح صارفین کو خود سے تھری ڈی پرنٹر خریدنے کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ وہ گھر بیٹھے کسی بھی کمپنی سے مناسب نرخوں پر اپنا کام کرا سکتے ہیں۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry