Getting rid of Samsung Note 7s could be an environmental disaster

Getting Rid Of Samsung Note 7s Could Be An Environmental Disaster

گلیکسی نوٹ 7 کا کیا بنے گا سام سنگ؟ ماحولیاتی تحفظ کے لیے کام کرنے والوں کا سوال

اپنی لانچ کے پہلے ہی ماہ میں بیٹری  پھٹنے کے 112 واقعات کی وجہ سے سام سنگ نے نہ صرف گلیکسی نوٹ 7 کو واپس منگوایا بلکہ اس کی پروڈکشن بھی بند کردی۔ فون کی واپسی  اور صارفین کو فون تبدیل کر کے دینے پر سام سنگ کے اربوں ڈالر خرچ ہوئے۔ بلاشبہ گلیکسی نوٹ 7 سام سنگ کو اربوں ڈالر کر جھٹکا دے گیا۔
اب جب کہ سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 7 ڈیوائس واپس  منگوا رہا ہے  تواس سے ماحول کے لیے فکرمند لوگ ایک نئی تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

سب کو تشویش ہے کہ سام سنگ ان منگوائے ہوئے گلیکسی نوٹ 7 کا کیا کرے گا؟ ماحولیاتی اداروں کو تشویش کےکہ سام سنگ کے گلیکسی نوٹ 7 کو ضائع کرنے کے غلط طریقوں سے ماحول کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
ماحولیاتی تنظیم گرین پیس نے سام سنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گلیکسی نوٹ 7 کو مکمل طور پر ضائع کرنے کی  بجائے اسے ری سائیکل کرے او ر اس میں استعمال ہونے والی قیمتی دھاتیں دوبارہ استعمال کرے۔

(جاری ہے)


گلیکسی نوٹ 7 کی 43 لاکھ ڈیوائسز میں سے  100 کلو گرام سونا، 1000 کلوگرام چاندی اور دوسری قیمتی دھاتیں  نکل سکتیں ہیں۔گرین پیس کا کہنا ہے کہ ڈیوائس کی بیٹری موبائل سے چپکی ہوئی ہے، اسے آرام سے الگ کرنا بھی کافی خطرناک ہو سکتا ہے۔
ماحولیات کے کام کرنےو الے سرگرم  لوگوں کا کہنا ہے کہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنیاں سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 سے سبق سیکھ سکتی ہیں۔ ان کمپنیوں کو چاہیے کہ وہ ایسے سمارٹ فون بنائیں جنہیں آرام سے دوبارہ ری سائیکل کیا جا سکے۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-03

More Technology Articles