Goodbye Windows XP

Goodbye Windows XP

خدا حافظ ونڈوز ایکس پی۔۔۔

آج سے ساڑھے بارہ سال قبل مائیکرو سافٹ کا عظیم آپریٹنگ سسٹم ونڈوز ایکس پی لانچ کیا گیا تھا، جس نے کمپیوٹرز کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا تھا۔ تاریخ کے مطابق اب تک کا سب سے بہترین اور سب سے زیادہ مشہور آپریٹنگ سسٹم ونڈوز ایکس پی ہی ہے۔اور آج بارہ سال بعد بھی دنیا کے ایک تہائی سے زیادہ کمپیوٹرز پر ونڈوز ایکس پی ہی انسٹال ہے۔
آ ج 8اپریل 2014ء کوونڈوز ایکس پی کا خاتمہ کیا جا رہا ہے ، اورآج کے بعد مائیکروسافٹ کی طرف سے ونڈوز ایکس پی کے سسٹمز کیلئے مزید اپ ڈیٹس اور سپورٹ فراہم نہیں کی جائے گی۔

جن کمپیوٹرز پر ونڈوز ایکس پی انسٹال ہیں وہ چلتے رہیں گے، لیکن مائیکروسافٹ اب ونڈوز ایکس پی کو مزید اپ ڈیٹ نہیں کرے گا، جس کے بعد یہ آپریٹنگ سسٹم اسی حالت میں چلتے رہیں گے ، بغیر کسی تبدیلی کے۔

(جاری ہے)


مائیکروسافٹ کی طرف سے اپنے آپریٹنگ سسٹمز کیلئے سکیورٹی اپ ڈیٹس جاری کئے جاتے رہتے ہیں۔ جنکی بدولت نئے وائرس اور میل وئیرز وغیرہ سے صارفین بچے رہتے ہیں۔

لیکن ونڈوز ایکس پی کی سپورٹ اور اپ ڈیٹس ختم ہونے کے بعد اب صارفین یقینا بڑی پریشانی میں مبتلا ہو جائیں گے، اور انہیں اپنے سسٹمز کو اپ گریڈ کرنا ہوگا۔
مائیکروسافٹ کی طرف سے یہ انتہائی اقدام اپنے نئے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 8کی فروخت میں اضافہ کرنے کیلئے اٹھایا گیا ہے ۔ مائیکروسافٹ کی کوشش ہے کہ زیاہ سے زیادہ صارفین ونڈوز 8استعمال کریں۔
ایکس پی ایک شاندار آپریٹنگ سسٹم تھا، اور رہے گا، ہمیں اُمید ہے کہ کروڑوں صارفین اسے اگلی کئی دہائیوں تک ضرور استعمال کرتے رہیں گے۔ کیونکہ ابھی تک ونڈوز ایکس پی جیسا تیزاور آسان آپریٹنگ سسٹم تیار نہیں کیا جا سکا، اور نہ ہی ایسا آپریٹنگ سسٹم تیار ہونے کی اُمید ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-08

More Technology Articles