Google Now Easter egg phrases

Google Now Easter Egg Phrases

گوگل ناؤ کے بہترین ایسٹرایگز

امریکا سے کی جانے والی 20فیصد سرچ آواز کے ذریعے کی جاتی ہیں۔اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے گوگل اور دوسری ٹیکنالوجی کمپنیاں آواز کی شناخت کے حوالے سے مصنوعی ذہانت پر اچھا خاصا سرمایہ خرچ کر ر ہی ہے۔ گوگل ناؤ میں جہاں سرچ کے لیے بہترین خصوصیات ہیں، وہیں اس میں زبردست ایسٹرایگز بھی شامل کیے گئے ہیں۔ ایسٹرایگ کسی بھی پروگرام میں چھپی وہ خفیہ کمانڈز ہوتی ہے، جن کو ایگزی کیوٹ کرنے سے دلچسپ نتائج سامنے آتے ہیں۔


گوگل ناؤ کے زبردست ایسٹرایگز کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں۔
• ٹاس کرنا ہو اور سکہ نہیں ہو ۔ بس گوگل ناؤ میں flip a coinبولیں یا تلاش کریں۔ گوگل آپ کے لیے ٹاس کر دے گا۔ آپ کو بس ہیڈ یا ٹیل منتخب کرناہے۔
• لڈو کھیلتے ہوئے اگر ڈائس کبھی گم ہوجائےتو گوگل ناؤ ہے نا۔

(جاری ہے)

بس گوگل ناؤ سے Roll a diceسرچ کریں، گوگل 6سائیڈوں والی ڈائس رول کر دے گا۔


• گوگوگیجٹ کے بعد کسی بھی ایپلی کیشن کا نام بولنے سے ، جیسے Go Go Gadget <insert app name>، گوگل ناؤ وہ ایپلی کیشن کھول دے گا۔ مثال کے طور پر Go Go Gadget Whatsapp بولنے سے وٹس ایپ کھل جائے گی۔
• گوگل ناؤ سے WHAT DOES THE FOX SAY?پوچھا جائے تو پہلی بار اس کا جواب Hatee-hatee-hatee-ho!ہوگا، دوسری بار یہی سوال کیا جائے تو جوابWa-pa-pa-pa-pa-pa-pow! ہوگا۔
• گوگل ناؤ سے WHEN AM I? پوچھا جائے تو اس کا جواب The present. Of course, Tardis functionality is still undergoing development. Sorryہوگا۔

• گوگل ناؤ سے جب UP, UP, DOWN, DOWN, LEFT, RIGHT, LEFT, RIGHT پوچھا جائے تو اس کا جواب Cheat mode unlocked! Unlimited free Google Searches ہوگا۔
• گوگل ناؤ سے اگر WHAT IS THE NATURE OF THE UNIVERSE? جائے تو اس کاجواب The universe is a spheroid structure 705 meters in diameterہوگا۔
• گوگل سے جب WHO'S ON FIRST? پوچھا جائے تواس کاپہلا جواب Yes!ہوتا ہے۔دوسری بار یہی سوال پوچھا جائے توا س کا جوابAnd What's on second? ہوتا ہے۔

• گوگل ناؤ کو جب BEAM ME UP, SCOTTY! کہا جائے تو یہ سٹارٹریک والے انداز میں I cannot do it captain, I don't have the power!کہہ کو جواب دیتا ہے۔
• گوگل ناؤ سے جب WHAT'S YOUR FAVORITE COLOR? بول کا اس کا پسندیدہ رنگ پوچھا جائے تو اس کا جوابIt's hard to just pick one ہوتا ہے۔
• گوگل ناؤ کو سینڈوچ بنانے کے لیے MAKE ME A SANDWICHکہا جائے تو اس کا جوابPoof! You're a sandwich! ہوتا ہے۔

• اگر گوگل ناؤ سے WHO ARE YOU? پوچھا جائے تو اس کا جواب Searching for oneself can take a lifetime, but a good place to start is classic rockہوتا ہے۔
• Abbott and Costello کی مشہور زمانہ کامیڈی فلم Who's on first? کے فین صرف Who's on first? سرچ کر کے فلم دیکھ سکتے ہیں۔
• کیا آپ کو اس سوال How much wood could a woodchuck chuck if a woodchuck could chuck wood? کا جواب پتا ہے۔ اگر نہیں پتہ تو گوگل ناؤ سے پوچھ لیں مگر ذرا تیزی سے۔
• گوگل ناؤ تنہاترین عدد کے بارے بھی بتا سکتا ہے، اگر آپ کو نہیں پتا تو گوگل ناؤ سے What's the loneliest number? کہہ کر پوچھ لیں ۔

تاریخ اشاعت: 2016-06-30

More Technology Articles