Hacker claims you can steal fingerprints with only a camera

Hacker Claims You Can Steal Fingerprints With Only A Camera

ہیکرز کی جانب سے عام ڈیجیٹل کیمرے کی مدد سے فنگر پرنٹس سیکورٹی کا توڑ

بائیو میٹرک ٹیکنالوجی ایسی ٹیکنالوجی ہوتی ہے جس میں انسانی انگلیوں کے نشان کی مدد سے کسی کو شناخت کیا جاتا ہے۔ دنیا میں ہر انسان کی انگلیوں کے نشان دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں، اس لیے یہ سمجھا جاتا ہے کہ بائیو میٹرک نظام کا مطلب سیکورٹی کے لحاظ سے ہر طرح سے محفوظ ہونا ہے۔ اس تصور کو مزید ہوا فلموں سے ملتی ہے جہاں بائیو میٹرک نظام کو توڑنے کے لیے ہاتھ کے انگوٹھے ہی کو کاٹتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔

اس سے پہلے بائیو میٹرک ٹیکنالوجی کے توڑ کے لیے خاص طرح کے ٹولز اوراور دھوکے سے حاصل کیے اصل فنگر پرنٹ کا استعمال کیا جاتا ہے، جو بہت مشکل کام ہے۔
مگر اب ایک ہیکر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے عام سے ڈیجیٹل کیمرے کی مدد سےفنگر پرنٹ کو کاپی کرنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔

(جاری ہے)

جان کریسلر(Jan Krissler) نے ہفتے کو ہونے والی ایک کمپیوٹر کانفرنس میں اس کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔

کریسلر نے بتایاکہ انہوں نے ایک جرمن وزیر کے فنگر پرنٹ کی کاپی بھی تیار کی ہے۔ یہ کاپی ایسی تصاویر سے بنائی گئی ہے جسے پریس کانفرنس کے دوران 9فٹ کے فاصلے سے مختلف زایوں سے لیا گیا تھا۔ اس کے بعد ایک کمرشل سافٹ وئیرکی مدد سے ان تصاویر میں سے فنگر پرنٹ الگ کر لیے گئے ہیں۔کریسلر نے فنگرپرنٹس کی تصویر کی مدد سے کمپیوٹر پر لاگ ان ہونے کا مظاہرہ بھی کیا۔کریسلر نے سیاستدانوں کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ عوامی مقامات پر دستانوں کا استعمال کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-05

More Technology Articles