Hawaiian Plane Crash Video Released

Hawaiian Plane Crash Video Released

جہاز کی تباہی اور اسکے بعد کی ویڈیو!

ٹیکنالوجی نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے، موبائل کیمروں کی بدولت اب کوئی بھی حادثہ اور اہم واقعہ با آسانی ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ عمومی طور پر لوگ کسی دوسرے کے ساتھ پیش آنے والا حادثہ ریکارڈ کرتے ہیں، لیکن کل ایک امریکی نیوز چینل نے ایک انتہائی منفرد ویڈیو ریلیز کی ہے، جس میں ایک مسافر طیارے کو سمندر میں گرتے ہوئے اور تباہ ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یہ ویڈیو جہاز میں موجود ایک مسافر نے تیار کی ہے، جس میں اس جہاز کو سمندر میں گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اور اسکے بعد جہاز میں ہونے والی تباہی بھی با آسانی دیکھی جا سکتی ہے۔

طیارے کے مسافر کے پاس جدید سپورٹس ’’گو پرو‘‘ کیمرہ تھا، اس نے کمال مہارت سے اسوقت ویڈیو بنانا شروع کی جب طیارے کے پائلٹ نے جہا ز کی ’’کریش لینڈنگ‘‘ کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس چھوٹے طیارے میں صرف 9افراد سوار تھے، اور اس حادثے میں ایک معمر خاتون ہلاک ہوئی تھی۔ اس ویڈیو کے علاوہ طیارے کے اس مسافر نے اپنی ایک تصویر بھی زخمی حالت میں انٹرنیٹ پر جاری کی ہے جس میں وہ پانی میں تیر رہا ہے ، اور اسکے پیچھے طیارہ پانی میں ڈوب رہا ہے۔

اس ویڈیو میں مسافروں کو اپنی جان بچاتے، اور دوسروں کی مدد کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔ جہاز کا پائلٹ زخمی حالت میں بھی اپنے مسافروں کی مدد کرتے اور انکو جان بچانے کے مشورے دیتا دکھائی دے رہا ہے.

جہاز کی تباہی کی ویڈیو

تاریخ اشاعت: 2014-01-24

More Technology Articles