HISHAM SARWAR A FREELANCER WITH OVER 1 MILLION dollar IN EARNINGS

HISHAM SARWAR A FREELANCER WITH OVER 1 MILLION Dollar IN EARNINGS

ہشام سرور، ایک ملین ڈالر سے زیادہ کمانے والے پاکستانی فری لانسر

پاکستان میں فری لانسنگ کے کام کا رجحان تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے۔ ڈویلپمنٹ، ڈیزائننگ، مواد لکھنے اور دوسرے بے شمار شعبے ایسے ہیں جہاں فری لانسنگ کی مدد سے اچھی خاصی کمائی کی جا سکتی ہے۔فری لانسنگ کی اچھی بات یہ ہے کہ کام کرنے والے اپنی کام کی مدت کے دوران اپنی مرضی کےاوقات میں کام کر سکتےہیں۔
پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد ایسی ہے جو فری لانسنگ سے لاکھوں روپے کما رہی ہے۔

تاہم ہشام سرور اُن چند گنے چنے افراد میں سے ایک ہیں جنہوں نے فری لانسنگ سے ایک ملین ڈالر سے زیادہ کمائی کی ہے۔
ہشام نے اپنے کیرئیر کا آغاز ایک امریکی بیسڈ کمپنی سے کیا مگرجلد ہی انہیں اندازہ ہوگیا کہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے لیے انہیں جس آزادی کی ضرورت ہے وہ 9 سے 5بجے تک کام کرنے والی ملازمت میں ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

اسی لیے انہوں نے 2007 میں فری لانسنگ شروع کر دی اور جلد ہی وہ ای لانس، فری لانسر اور گرو جیسی ویب سائٹس پر ویب ڈیزائن اور ڈویلپمنٹ کی سروسز فراہم کرنے لگے۔


ہشام سرور کا ماننا ہے کہ اگر آپ اپنے شوق کو ہی پیسے کمانے کا ذریعہ بنا لیں تو یہ کسی کے لیے فل ٹائم جاب کرنے سے بہتر ہے۔
پچھلے پانچ سالوں میں ہشام نے دوسری ویب سائٹس کی بجائے صرف گرو(Guru) کو فوکس کیا ہے ، جو اُن کے مطابق اچھا فیصلہ تھا۔ بہت کم عرصے میں انہوں نے یہاں ایک ملین ڈالر سے زیادہ کمائی کر لی۔ اس موقع پر گرو ڈاٹ کام اپنے فرنٹ پیج پر ہشام کے پروفائل کو خصوصی کوریج دی۔
ہشام اس پورٹل کے سرفہرست 10 فری لانسرز میں بھی شامل ہیں۔
ایک پی سی پر کام شروع کرنے والے ہشام کے پاس اس وقت 20افراد کام کرتے ہیں،جو ویب ڈویلپمنٹ، گرافکس ڈیزائن اور موبائل ایپلی کیشن میں اپنی خدمات فراہم کرتے ہیں۔
ہشام سرور نے اپنی صلاحیتوں کو صرف پیسے کمانے میں ہی صرف نہیں کیا۔ ہشام نے Konbola کے نام سے ایک مفت ایپلی کیشن بنائی ہے ، جس کی مدد سے کوئی بھی شخص مشکل میں اپنے عزیزوں تک فوری رسائی حاصل کر سکتا ہے۔
یہ ایپلی کیشن پلے سٹور پر تو دستیاب ہے مگر جلد ہی ایپ سٹور پر بھی دستیاب ہوگی۔
ہشام کی Truedropsکے لیے سیلیکون ویلی بیسڈکمپنی سے شراکت داری بھی ہے۔ اس پراجیکٹ سے ہسپتال اور خون کا عطیہ دینے والے آسانی کے ساتھ مربوط ہوسکیں گے۔
ہشام پاکستان کی پہلی فری لانس مارکیٹ روزگارپاکستان بھی چلا رہے ہیں۔ روز گار پاکستان ابھی بیٹا ورژن میں ہے مگریہاں 10ہزار فری لانسر اپنا اکاؤنٹ بنا چکے ہیں۔ روزگار پاکستان کا باقاعدہ آغاز فروری میں کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-01-06

More Technology Articles