How Do Solar-Powered Cars Work

How Do Solar-Powered Cars Work

مستقبل کی گاڑیاں شمسی توانائی سے چلیں گی!

شمسی گاڑیوں کو چلنے کے لیے شمسی توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ شمسی توانائی کو اکٹھاکرنے اور بجلی کی توانائی میں بدلنے کے لیے ان میں اشعاعی توانائی کے سیلز انسٹال کیے جاتے ہیں ۔ یہ سیلیکون ، انڈیم کے مختلف دھاتوں کے مرکب، گیلییم اور نائٹروجن سے بنتے ہیں ۔ سیمی کنڈکٹر شمسی توانائی کو جذب کرتا ہے اور پھر چھوڑ دیتا ہے جس کی وجہ سے الیکٹرونز کا بہاؤ بنتا ہے جو بجلی پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں۔

پہلی شمسی گاڑی 1955 میں شکاگو میں ہونے والے آٹو شو میں متعارف کروائی گئی تھی۔ یہ گاڑی 15 انچ لمبی تھی اور 12 PVC سیلز پر مشتمل تھی اس کو ’’سن موبائل‘‘ کا نام دیا گیا تھا۔یہ گاڑی شمسی توانائی سے چلتی تھی ، 1.5 وولٹ کی موٹر ڈرائیو شیفٹ کو بدلتی تھی جو پہیوں کو حرکت دینے کے لیے توانائی ان تک پہنچاتی تھی۔

(جاری ہے)

سات سال بعد 50سالہ بیکر نے مکمل شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑی بنائی مگر اس کو بڑی تعداد میں نہیں بنایا گیا۔

اس کے علاوہ بھی کچھ شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں جیسے’’ بلیو برڈ‘‘ او’’ر کوائٹ ایچیور‘‘کا آٹو شوز اور مقابلوں میں چرچا ہوا تھا۔

شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں

ان میں سے کسی بھی شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑی کو مارکیٹ میں نہیں لایا۔ عام لوگوں تک شمسی گاڑی کو پہچانے سے پہلے بہت سے سوالات ذہن میں اٹھتے ہیں، جیسے کہ یہ گاڑی رات کے اندھیرے میں کیسے کام کرے گی؟ کیا یہ گاڑیاں صرف ان ریاستوں میں عمل پذیر ہونگی جہاں زیادو وقت سورج کا راج رہتا ہے؟ ان سب سوالات کے جواب وقت آنے پر ہی سامنے آئیں گے۔ لیکن یقیناًشمسی توانائی سے پٹرول اور ڈیزل کی کافی بچت ہوگی۔ اور لوگ مفت انرجی سے گاڑیاں چلا سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2014-01-24

More Technology Articles