India should be declared a terrorist state

India Should Be Declared A Terrorist State

بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے۔ وہائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر پٹیشن دائر

وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر عام لوگ بھی کسی بھی مسئلے کے حوالے سے پٹیشن دائر کر سکتے ہیں۔ اگر ایک ماہ میں 1 لاکھ افراد اس پٹیشن پر دستخط کرتے ہیں تو وائٹ ہاؤس اس پر جواب دیتا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر ایک بھارتی نے 21ستمبر 2016 کو پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دینے کے لیے ایک پٹیشن دائر کی تھی ۔جلد ہی اس پٹیشن نے 1 لاکھ کا ہدف پورا کر لیا اور اب اس پر دستخطوں کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔


اسی طرح کی ایک پٹیشن ایک پاکستانی کی طرف سے بھی دائر کی گئی ہے۔27ستمبر کو دائر کی گئ اس پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ بھارت اپنے ہمسایہ ممالک خصوصاً اسلامی جمہوریہ پاکستان میں بلوچستان، فاٹا اور کراچی میں دہشت گردی پھیلانے میں ملوث ہے۔پاکستان میں بھارت کی دہشت گردی کا واضح ثبوت بھارتی ایجنسی را کے حاضر سروس بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی پاکستان سے گرفتاری ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی جاسوس نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ٹی ٹی پی، القاعدہ اور داعش کی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں بھی دہشت گردی کی سرگرمیوں میں مصروف رہا ہے۔ ان سب شواہد کی بنا پر بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دے کر اسے عالمی طور پر تنہا کر دیا جائے۔
اس پٹیشن پر اب تک صرف 39ہزار افراد نے دستخط کیے ہیں۔ ایک لاکھ کا ہدف حاصل کرنے کے لیے 27اکتوبر2016 تک مزید 61ہزار دستخطوں کی ضرورت ہے۔اس پٹیشن پر دستخط کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔یاد رہے کہ صارفین کو پٹیشن پر دستخط کرنے کے لیے اپنے ای میل اکاؤنٹ کی تصدیق بھی کرنی پڑےگی۔

تاریخ اشاعت: 2016-10-01

More Technology Articles