Inside Facebook new Area 404 hardware lab

Inside Facebook New Area 404 Hardware Lab

فیس بک کا ایریا 404 ، جہاں نئی پراڈکٹس بنتی ہیں

فیس بک کا ایریا 404 ایک ایسی جگہ ہے ،جہاں اس کے سولر ڈورنز، انٹرنیٹ بیمنگ لیزر، وی آر ہیڈ سیٹس اور نیکسٹ جنریشن سرور تیار کیےجاتے ہیں۔
جے پاریکھ، ہیڈ آف انجینئرنگ اینڈانفراسٹرکچر کے مطابق اس جگہ کا نام ایر یا 404  ایرر Not Found پر رکھا گیا ہے۔شروع میں جب انجینئر پروٹو ٹائپ بنانا چاہتے تھے تو انہیں مطلوبہ جگہ نہیں ملتی تھی تاہم بعد میں یہاں انجینئروں کو جگہ کے ساتھ ساتھ ہر طرح کی سہولت فراہم کر دی گئی۔

(جاری ہے)

فیس بک کے ہیڈکوارٹر میں22ہزار مربع فٹ پر  قائم  ایریا 404 میں دیوہیکل، قیمتی اور خطرناک مشینیں، جیسے کمپیوٹر کنٹرولڈ9ایکسز ڈرل وغیرہ  بھی موجود ہیں۔ ایریا 404 کے کچھ کمرے ایسے ہیں، جہاں مارک زکر برگ  کو بھی  جانے کی  اجازت نہیں۔ 

Inside Facebook new Area 404 hardware lab
تاریخ اشاعت: 2016-08-03

More Technology Articles