Japanese blogger waiting in line for iPhone 6

Japanese Blogger Waiting In Line For IPhone 6

آئی فون 6 کا انتظار شروع، جاپانی نوجوان نے بغیر کسی معلومات کے سڑک پر ڈیرہ ڈال لیا!

اگر آپ ایپل کے چاہنے والے ہیں تو آپ کو اپنی اس چاہت کو دنیا کے سامنے لانا ہوگا ۔

ایک طریقہ جس سے زیادہ تر ایپل کے چاہنے والے اپنی چاہت کے اظہار کے لیے استعمال کرتے ہیں وہ ہ ایپل کے نئی ڈؤائس کو سب سے پہلے حاصل کرنے کے لیے قطار میں کھڑا ہونا ہے۔

یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ فی الوقت ایپل کی کوئی بھی نئی ڈؤائس مارکیٹ میں نہیں آنے والی مگر ایپل کا یہ جاپانی چاہنے والا ابھی بھی یہی چاہ رہا ہے کہ وہ ہی سب سے پہلے ایپل کے نئے آئی فون 6کا خریدار ہو!۔

راکٹ نیوز 24 کے مطابق یہ جاپانی چاہنے والا جس کا نام یوپی ہے اور وہ ایک بلاگر ہے سب سے پہلے آئی فون 5 حاصل نہ کر کے خاصہ افسردہ ہے، اور اس کو اپنی ناکامی سمجھتا ہے۔لہذا یوپی نے فیصلہ کیا کہ وہ ایک عجیب سے حلیہ میں ایپل کے ٹوکیو کے سٹور کے باہر ڈیرہ ڈالے گا۔

(جاری ہے)

اس نے ایک سائن بورڈ بھی پکڑا ہوا ہے جس پر لکھا ہوا ہے کہ نئے ایپل آئی فون 6 کی قطار یہاں سے شروع ہوتی ہے۔

آئی فون 6 کا انتظار شروع

اس کے باوجود کہ ابھی تک نئے آئی فون کے مارکیٹ میں آنے کی کوئی بھی تاریخ متعین نہیں کی گئی یوپی نے ایپل کے سٹور میں جا کر خفیہ معلومات لینے کی بھی کوشش کی ہے۔
کسی بھی قسم کی معلومات کو حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد ا اور اس بات کو سمجھتے ہوئے کہ اس طرح بغیر کھائے، بغیر رہنے کی جگہ کے ، وہ زیادہ دن نہیں گزار پائے گا یوپی نے وہاں سے ہٹنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اور اعلان کیا ہے کہ جیسے ہی آئی فون 6کی تاریخ کا اعلان ہوگا وہ سب سے پہلے یہاں پر ڈیرہ ڈال لے گا!۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-12

More Technology Articles