Jimmy Kimmel’s iPhone 6s gag makes Apple owners look foolish

Jimmy Kimmel’s IPhone 6s Gag Makes Apple Owners Look Foolish

آئی فون کے مالکان بُری طرح بے وقوف بن گئے

آئی فون 6 ایس اور 6 ایس پلس کیا لانچ ہوئے، لوگ اس خوشی میں 2007 میں لانچ ہونے والے پہلے آئی فون کو ہی بھول گئے۔جیمی کیمل   ایک بہت مشہور شو جیمی کیمل لائیو کا میزبان ہے۔ اس  نےآئی فون 6 ایس کے حوالے کو لوگوں کے انٹرویو لینے کے لیے ایک شخص کو شہر  میں بھیجا۔ مزے کی بات یہ ہے لوگوں کو آئی فون کا پہلا ورژن دیا گیا  ،جو 2007 میں لانچ ہوا تھا، اور انہیں کہا گیا کہ یہ آئی فون 6 ایس   کا ڈیمو ورژن ہے۔

لوگوں سے درخواست کی گئی کہ وہ اس پر اپنی رائے دیں۔ اس کے بعد جو ہوا وہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔ 


لوگ آئی فون کے اصل ورژن کو دیکھ کر آئی فون 6ایس کی بہتر ریزولوشن، چھوٹی سکرین، رزلٹ  اور دیگر خوبیوں کی تعریف کرتے رہے۔

(جاری ہے)

کسی نے  آئی فون کو اپنے موجود آئی فون سے تبدیل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ایک نے تو یہاں تک  کہہ دیا کہ ایپل نے پھر کر دکھایا۔


ظاہر ہے کہ   انٹرویو کے دوران کچھ لوگوں نے آئی فون  کے پرانے ورژن کو پہچان بھی لیا ہوگا تاہم ویڈیو  میں انہیں دکھایا گیا۔آئی فون  کے پہلے ورژن اور اب کے ورژن میں بہت سی چیزیں ایسی ہیں جن کا ایک نظر میں پتہ چل جاتا ہے جیسے  iOS 3  اور سری۔ اگر کسی نے سری بھی ایکٹیویٹ کرنے کی کوشش کی ہوگی تو اسے  اس مذاق کا پتہ چل گیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-09-13

More Technology Articles