Microsoft's new CEO is Satya Nadella

Microsoft's New CEO Is Satya Nadella

مائیکروسافٹ کے نئے بھارتی سی ای او ستیا نڈیلا

مائیکروسافٹ نے اپنا نیا سی ای او ستیا نڈیلا کو چن لیاہے۔1975 سے لے کر اب تک یہ کمپنی کے تیسرے سی ای او ہیں، اس سے پہلے سٹیو بالمیر اور بل گیٹس اس عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ٹیکنیکل بیک گراؤنڈ ہونے کی وجہ سے وہ پہلے ہی مائیکروسافٹ کالاؤڈ اور انٹرپرائز ڈویژن کا چارج سنبھال چکے ہیں۔نڈیلا نے کمپیوٹر سائنس اور بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے، اور انکا تعلق بھارتی شہر حیدر آباد سے ہے۔

(جاری ہے)


تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نڈیلا کا مائیکروسافٹ کے لیے کیا گیا کام دیکھ کر اس کے سی ای او بننے کا فیصلہ خاصا درست نظر آتا ہے۔تاہم ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ وہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں مائیکروسافٹ کی کارکردگی میں کس حد تک اضافہ لا پاتا ہے۔
مائیکروسافٹ میں سرمایہ لگانے والے اس خبر کو لے کر خاصے پرامید نظر آتے ہیں اور اس کی وجہ سے سٹا ک کی قیمتوں میں بھی آدھا فیصد اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ انہیں امید ہے کہ نڈیلا کمپنی کو ٹیکنالوجی کی بلندیوں پر لے جائیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-05

More Technology Articles