Most Android phones are vulnerable due to lack of security patches

Most Android Phones Are Vulnerable Due To Lack Of Security Patches

87 فیصد اینڈریوڈ سمارٹ فون خطروں سے دوچار ہیں

یونیورسٹی آف کیمبرج کے محققین نے گوگل کے تعاون سے ایک تحقیق کی اور پایا کہ 87 فیصد اینڈریوڈ ڈیوائس اُن خطرات سے دوچار ہے جن کے بارے میں ہم جانتے ہیں۔ریسرچ ٹیم کے ایک رکن نے بتایا کہ اس کی سب سے بڑی وجہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے سیکورٹی پیجیز جاری نہ کرنا ہے۔اسی وجہ سے یہ سب ڈیوائس آسانی سے مال وئیر کا شکار ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

محققین نے اس حوالے سے 20 ہزار ڈیوائسز میں انسٹال Device Analyzer ایپلی کیشن کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا اور سمارٹ فون بنانے والوں کے حساب سے نمبر دئیے ۔


گوگل نیکسس 10 میں سے 5.2 نمبر لے کر سب سے محفوظ اینڈریوڈ ڈیوائس ثابت ہوئی ۔دوسرے نمبر پر ایل جی رہا جس نے 10 میں سے 4.0 نمبرحاصل کیے۔موٹرولا 3.1نمبروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔ دوسرے مشہور برانڈز ، جیسے سام سنگ، سونی، ایچ ٹی سی اور اسوس کا نمبر موٹرولا کےبعد تھا۔ ان کا سکور 2.x رہا۔

Most Android phones are vulnerable due to lack of security patches
تاریخ اشاعت: 2015-10-15

More Technology Articles